خبریں

’ہندوستان-فرانس بنائیں گے ایوریسٹ کی اونچائی تک اڑنے والا دنیا کا پہلا ہیلی کاپٹر‘، پریس کانفرنس میں پی ایم مودی کا اعلان

فرانسیسی صدر امینوئل میکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’اینوویشن آئسولیشن سے نہیں بلکہ کولیبوریشن سے ہوتا ہے۔ ہر شعبہ میں ہم اپنی انڈسٹری اور اینوویشن کو کلیکٹ کریں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی، ویڈیو گریب</p></div>

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی، ویڈیو گریب

 

فرانسیسی صدر امینوئل میکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے سب سے پرانے اسٹریٹجک پارٹنرس میں فرانس شامل ہے اور ان دونوں ممالک کے درمیان کوئی باؤنڈری نہیں ہے۔ پی ایم مودی نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ آج ہم اپنے تعلقات کو اسپیس، گلوبل، اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی شکل میں مضبوطی عطا کر رہے ہیں۔ یہ گلوبل اسٹیبلٹی اور پروگریس کی پارٹنرشپ ہے۔ صدر میکروں کے ساتھ مل کر ہم نے اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو بے مثال گہرائی اور توانائی دی ہے۔

Published: undefined

اس پریس کانفرنس میں پی ایم مودی نے ایچ-125 ہیلی کاپٹر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں فخر ہے کہ ہندوستان اور فرانس مل کر ماؤنٹ ایوریسٹ کی اونچائی تک پرواز بھرنے والا دنیا کا پہلا ہیلی کاپٹر ہندوستان میں بنائیں گے۔ اسے ہم پوری دنیا میں برآمد کریں گے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہندوستان اور فرانس کے درمیان کوئی باؤنڈری نہیں ہے۔ کچھ ہی دن قبل ہم نے یوروپی یونین سے مفت تجارتی معاہدہ کیا، یہ مفت تجارتی معاہدہ ہندوستان اور فرانس کے رشتوں میں بھی بے مثال رفتار لائے گا۔‘‘

Published: undefined

پی ایم مودی نے فرانسیسی صدر کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اینوویشن آئسولیشن سے نہیں، بلکہ کولیبوریشن سے ہوتا ہے۔ ہر شعبہ میں ہم اپنی انڈسٹری اور اینوویشن کو کلیکٹ کریں گے۔ ہم اپنے طلبا اور ریسرچر کو بھیجنے اور بلانے کو آسان بنائیں گے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’آج دنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے، ہم انٹرنیشنل سولر الائنس، آئی ایم ای سی کے ذریعہ خوشحالی کو طاقت دیتے رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں پی ایم مودی نے دہشت گردی اور دنیا کے الگ الگ خطوں میں نظر آ رہی جنگ کی آہٹ کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یوکرین، مغربی ایشیا یا انڈو پیسفک، ہم ہر خطہ میں امن کی سبھی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ دہشت گردی کی ہر شکل اور شبیہ کو جڑ سے مٹانا ہمارا مشترکہ عزم ہے۔ ہم جلد ہی فرانس میں سوامی وویک آنند کلچر کھولنے جا رہے ہیں۔ آج ہم مل کر ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔‘‘ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم ہیلتھ میں اے آئی کے لیے انڈو-فرنچ سنٹر، ڈیجیٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے انڈو-فرنچ سنٹر اور ایروناٹکس میں اسکلنگ کے لیے نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس لانچ کریں گے۔ یہ مستقبل کی تعمیر کے لیے پلیٹ فارم ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined