خبریں

عمران حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا بارہا اصرار رہا کہ چاہے کچھ ہوجائے وہ اپنے سیاسی مخالفین کو این آر او نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی
پی ٹی آئی حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی 

کابینہ کے طویل اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ''انسانی بنیادوں‘‘ پر کیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نواز شریف علاج کی غرض سے باہر جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نواز شریف کا نام مشروط طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ اکثریت رائے سے کیا۔

Published: undefined

مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے والی فضائی ایمبولینس بدھ کو دستیاب ہو جائے گی۔

Published: undefined

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ان کے سیاسی مخالفین جتنی چاہے بلیک میلنگ کرلیں، وہ جب تک زندہ ہیں، این آر او نہیں دیں گے۔ پاکستان میں اکثر تجزیہ کاروں کا خیال رہا ہے کہ اگر کسی سیاسی رہنما کو کوئی این آر او دیا بھی گیا تو اس میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

Published: undefined

پاکستان کی وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی منگل کو رات گئے قانونی معاملات طے کرے گی۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت نے نواز شریف سے اپنی واپسی کی تاریخ دینے اور سکیورٹی بانڈ جمع کرانے کے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بانڈ کی مالیت کتنی ہوگی، یہ ابھی واضح نہیں۔ البتہ بعض اندازوں کے مطابق یہ رقم العزیزیہ کیس میں جرمانے یعنی 25 ملین ڈالر یا اربوں روپے ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، "میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا جنرل مشرف سے کوئی سکیورٹی بانڈ لیا گیا تھا؟ حکومت اس مسئلے پر سیاست کرکے میاں صاحب کی جان کو خطرہ میں ڈال رہی ہے، جو قابل مذمت ہے۔ "

Published: undefined

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "یہ سب کچھ حکومت ہمیں بدنام کرنے کے لیے کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ میاں صاحب کی جان کو خطرہ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ اگر ہم یہ جرمانے دیں گے تو یہ کہیں گہ کہ ن لیگ نے پلی بارگین کر لی۔ ہم اس مطالبے کو مسترد کرتے ہیں۔ "

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined