خبریں

ایران میں اسلامی انقلاب کے 40 برس بعد جوش اور ولولہ میں کمی

ایران میں اسلامی انقلاب کے چالیس برس بعد جوش اور ولولہ کم ہوتا جا رہا ہے مگر ايرانی خواتین اب بھی معاشرے میں اصلاحات اور تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

ایران کے اسلامی انقلاب کو چالیس سال بيت چکے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انقلاب کے حوالے سے پايا جانے والا جوش اور ولولہ کم ہوتا گیا۔. یہاں تک کہ اصلاحات نواز قوتیں اب تھکان کا شکار نظر آ رہی ہیں تاہم ايرانی خواتین میں اب بھی اصلاحات اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی خواہش باقی ہے جس کے لیے وہ رات دن کوشاں ہیں۔

Published: 12 Feb 2019, 8:08 AM IST

اس اسلامی انقلاب کی قیادت ایرانی رہنما آیت اللہ خمینی نے کی۔ انقلاب سے ایران میں محمد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کا خاتمہ ہوا اسلامی جمہوریہ ایران وجود میں آیا۔ جس کے پہلے رہبر معظم آیت اللہ خمینی بنے۔ ایرانی اسلامی انقلاب دنیا ایک ایسا نظام ایجاد کرنے کی کوشش ہے جس کی بنیاد مذہب پر ہو۔

Published: 12 Feb 2019, 8:08 AM IST

صادق زیبا کلام اسلامی جمہوریہ ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پراسلامی انقلاب کے حوالے سے کچھ زیادہ پر امید نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں سیاست دان صرف تقریریں کریں گیں، اس موقع پر زیادہ تر گفتگو اسرائیل اور امریکا کے خلاف جنگ کے موضوع پر مبنی ہوگی تاہم اس سب میں جو چیز نظر انداز ہو رہی ہے وہ ہے اسلامی انقلاب۔ زیبا کلام کے مطابق کسی کو نہیں یاد کہ چالیس سال پہلے جو اسلامی انقلاب آیا تھا اس کا بنیادی مقصد کیا تھا؟

Published: 12 Feb 2019, 8:08 AM IST

صادق زیبا کلام نے کہا کہ اسلامی انقلاب جمہوریت، قانون کی بالا دستی اور آزادی اظہار رائے کے وعدے لے کر آیا تھا۔ ان کے بقول،’’یہ وہ انقلاب نہیں جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا، اسلامی انقلاب کی اساس تو یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رہنے والے ہر شخص کو بولنے اور سننے کی آزادی ہو۔ کسی بھی قسم کے ظلم اور جبر سے بالاترعوام کے پاس اظہار رائے کی آزادی ہو‘‘۔

Published: 12 Feb 2019, 8:08 AM IST

زیبا کلام جب ایک نوجوان شاگرد تھے تب وہ خود اسلامی انقلاب کے لیے بہت متحرک تھے اور انہوں نے اسلامی انقلاب کا بہت ساتھ دیا۔اس کا منہ بولتا ثبوت یہ بھی ہے کہ انہوں نے 'شاہ' کے دور میں دو سال قید بھی کاٹی، مگر اسلامی انقلاب کے نفاذ کے ساتھ کھڑے رہے۔

Published: 12 Feb 2019, 8:08 AM IST

زیبا کلام نے کہا کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ ایران میں اُس دور کے حوالے سے کیا تاثر پایا جاتا ہے ۔ 2018ء کے ڈی ڈبلیو فریڈم آف اسپیچ یا ’’ڈی ڈبلیو کا آزادئی رائے‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے زیبا کلام نے مزید بتایا کی احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر انہیں اٹھارہ ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔ دسمبر 2017ء سے جنوری 2018ء تک ِاس ملک نے پچھلے دس سالوں میں سبب سے زیادہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھے ہیں۔

Published: 12 Feb 2019, 8:08 AM IST

اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی مرکزی تقریب جو تہران کے آزادی اسکوائر میں جاری ہے۔اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں روز افزوں ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا۔

Published: 12 Feb 2019, 8:08 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Feb 2019, 8:08 AM IST