خبریں

اترپردیش: رشوت نہیں ملی تو ڈاکٹر نے علاج سے کیا منع، بے بس خاتون مریض ہلاک

اتر پردیش میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں گونڈا واقع ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے رشوت نہیں ملنے پر خاتون مریض کا علاج کرنے سے منع کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں گونڈا واقع ضلع اسپتال میں سنگین حالت میں پہنچی ایک خاتون کو ڈاکٹروں نے داخلہ نہیں لیا، جس کے سبب خاتون کی موت ہو گئی۔ خاتون کے بیٹے کا الزام ہے کہ وہ اپنی ماں کو لے کر ضلع اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچے تھے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ماں کو داخلہ لینے کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا اور جب رشوت کے پیسے نہیں ملے تو داخل کرنے سے منع کر دیا گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ خاتون کی اسپتال میں ہی تڑپ تڑپ کر موت ہو گئی۔

Published: undefined

ہلاک خاتون مریض کے بیٹے کا کہنا ہے کہ انھوں نے ڈاکٹروں سے کافی منتیں کیں اور پیسے نہیں ہونے کی بات بتائی لیکن انھوں نے ایک نہیں سنی۔ الزامات کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا کہ جب تک پیسے نہیں ملیں گے اس وقت تک خاتون کو اسپتال میں داخل نہیں کرایا جائے گا۔

اس معاملے میں سی ایم او نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال میں خاتون مریض کا داخلہ لے لیا گیا تھا لیکن حالت سنگین ہونے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ حالانکہ سی ایم او نے پورے معاملے کی جانچ کی بات کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر جانچ میں کوئی بھی قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined