خبریں

بہار: سمستی پور میں سلنڈر پھٹنے سے کئی مویشی اور لاکھوں روپے کی املاک خاکستر

خبروں کے مطابق ایک گھر میں کھانا پکانے کے دوران ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دوسرے گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

سمستی پور: بہار میں سمستی پور ضلع کے سرائے رنجن تھانہ علاقہ کے گنگا سرائے پنچایت کی مہا دلت بستی میں کھانا بنانے کے دوران گیس سلنڈر کے پھٹنے سے تقریباً 40 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ مہادلت بستی میں رہنے والے راجندر رام کے گھر میں کھانا پکانے کے دوران ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دوسرے گھروں کواپنی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے کسی طرح آگ پر قابو پایا گیا۔

Published: 24 Jan 2019, 10:09 AM IST

آتش زدگی کے اس اندوہناک واقعہ میں کم و بیش 25 لاکھ روپے کے اناج، کپڑا اور دیگر سامان مکمل طور پرجل کر خاک ہوگئے۔آگ میں کئی مویشی بھی جل کر ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Published: 24 Jan 2019, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jan 2019, 10:09 AM IST