خبریں

ہنتا وائرس: ڈبلیو ایچ او نے ’ہیومن ٹرانسمیشن‘ کا اندیشہ کیا ظاہر، اب تک 3 لوگوں کی ہو چکی ہے موت

ہنتا وائرس ایک سنگین متعدی بیماری ہے، جو عام طور پر متاثرہ چوہوں کے پیشاب اور لعاب کے ذریعے پھیلتی ہے۔ یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کروز پر موجود افراد کسی متاثرہ چوہے کے رابطے میں آ گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>وائرس کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

وائرس کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

گزشتہ دنوں بحر اوقیانوس میں چلنے والے ایک کروز جہاز پر ہنتا وائرس پھیلنے کے معاملات سامنے آئے تھے، جس نے تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ کروز میں موجود کچھ لوگوں کے ہنتا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اس وائرس کو لے کر مختلف خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اب عالمی ادارۂ صحت نے اس وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کے امکان کا بھی ذکر کیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس وائرس کے باعث کروز پر 3 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ کچھ دیگر افراد کے بھی بیمار ہونے کی اطلاع ہے۔ اگر یہ وائرس انسان سے انسان میں منتقل ہونے لگا تو یہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

Published: undefined

ماہرین طب کے مطابق ہنتا وائرس ایک سنگین متعدی بیماری ہے، جو عام طور پر متاثرہ چوہوں کے پیشاب اور لعاب کے ذریعے پھیلتی ہے۔ یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کروز پر موجود افراد کسی متاثرہ چوہے کے رابطے میں آ گئے تھے، جس کی وجہ سے ان میں یہ وائرس پھیلا۔ تاہم یہ ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوا ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن اس کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کیا یہ وائرس انسانوں میں پھیل سکتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ماہر طب ڈاکٹر جگل کشور بتاتے ہیں کہ فی الحال اس وائرس کے انسان سے انسان میں منتقلی کا کوئی آفیشیل معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت بھی کہتا ہے کہ عام طور پر یہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل نہیں ہوتا، لیکن اگر وائرس کے اسٹرین میں کوئی تبدیلی آ جائے اور کوئی نیا اسٹرین گردش میں ہو تو اس سے انسانوں میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ فی الحال اسٹرین کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر کشور کے مطابق ابھی اس وائرس کے کسی ملک میں بڑے پیمانے پر کیسز سامنے نہیں آئے ہیں، صرف کروز جہاز پر ہی اس کا پھیلاؤ دیکھا گیا ہے۔ ایسے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں، لیکن احتیاط اور ہوشیاری ضروری ہے۔ خاص طور پر لوگوں کو اس کی علامات کے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے۔ ہنتا وائرس کی اہم علامات میں تیز بخار، پٹھوں میں درد، سانس لینے میں دشواری، تھکن اور کمزوری، بعض صورتوں میں سر درد وغیرہ شامل ہیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ متاثرہ چوہوں کے رابطے سے بچیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined