خبریں

گولڈی براڑ کناڈا کی موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں شامل، گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 2.5 لاکھ ڈالر بطور انعام دینے کا اعلان

پولیس کے مطابق گولڈی براڑ لارنس بشنوئی کے مجرمانہ گروہ کا ایک اہم رکن ہے۔ گزشتہ سال کناڈا کی حکومت نے اس گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>گولڈی براڑ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

گولڈی براڑ، تصویر سوشل میڈیا

 

گولڈی براڑ کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکہ کے بعد کناڈا بھی اسے گرفتار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ جمعرات کو بی او ایل او (BOLO) پروگرام نے کناڈا کے 25 انتہائی مطلوب مجرموں کی نئی فہرست جاری کی ہے، جس میں ستیندر جیت سنگھ عرف گولڈی براڑ کا نام سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ گولڈی براڑ کو گرفتار کرنے میں مدد دینے والی معلومات فراہم کرنے والے کو کناڈا کی حکومت 2.5 لاکھ کناڈائی ڈالر کا انعام دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ گولڈی براڑ 20 ستمبر 2023 کو شمال مغربی ونی پیگ میں 39 سالہ سکھدول سنگھ گل کے قتل کے معاملے میں مطلوب ہے۔ پولیس کے مطابق گولڈی براڑ لارنس بشنوئی کے مجرمانہ گروہ کا ایک اہم رکن ہے۔ گزشتہ سال کناڈا کی حکومت نے اس گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔