خبریں

خلا میں انسان کا پہلا ’جرم‘؟

زمین کے گرد چھ ماہ تک چکر لگانے کے دوران امریکا کی ایک مایہ ناز خاتون خلاباز نے ایسا کیا کر دیا کہ جو شاید جرم کی تاریخ میں پہلی مثال بن جائے؟

خلا میں انسان کا پہلا جرم؟
خلا میں انسان کا پہلا جرم؟ 

جب کہیں جرم سرزد ہوتا ہے تو سب سے پہلے پولیس والے یہ دیکھتے ہیں کہ وہ کس تھانے کی حدود میں ہوا۔ اگر جرم کی نوعیت بین الاقوامی ہو تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ کس ملک کے قوانین لاگو ہوں گے۔ لیکن اگر جرم زمین پر نہیں بلکہ خلا میں کہیں سرزد ہوا ہو تو پھر کیا ہوگا؟

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

امریکی خلائی ادارہ ناسا ایسے ہی ایک کیس کی تفتیش کر رہا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ تاریخ کا پہلا جرم ہوگا جو کسی انسان سے خلا میں سرزد ہوا ہو۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی خلاباز این مکلین پر الزام ہے کہ انہوں نے ناسا کے مشن کے دوران خلا سے کمپیوٹر کے ذریعے اپنی سابقہ پارٹنر کے بینک اکاؤنٹ چیک کیے۔ این مکلین پر یہ الزام سمر وارڈن نے لگایا۔ دونوں خواتین چار سال تک آپس میں رشتہ ازدواج ميں منسلک تھیں لیکن پھر سن دو ہزار اٹھارہ میں دونوں کے درمیان اختلافات اس حد تک بڑھ گئے کہ انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا اور علیحدگی اختیار کر لی۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

این مکلین کا شمار امریکی ایئر فورس کی تجربہ کار پائیلٹوں میں ہوتا ہے۔ انہیں سن دو ہزار تیرہ میں ناسا کے خلائی مشن کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

این مکلین کی سابقہ پارٹنر سمر وارڈن امریکی ایئر فورس میں انٹیلیجنس آفیسر ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران دونوں خواتین کے درميان ان کے ایک بیٹے اور مالی ذمہ داریوں پر قانونی تنازعہ چلتا رہا۔ ایسے میں سمر وارڈن کو شک ہوا کہ عليحدگی کے باوجود ان کی سابقہ پارٹنر کو ان کے مالی معاملات کی تفصیلات کیسے پتہ چل رہی ہيں۔ مثلاً اگر انہوں نے کوئی نئی گاڑی لی تو اُن سے پوچھا جا رہا تھا کہ اس کے لیے پیسے کہاں سے آئے، وغیرہ۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

سمر وارڈن خود چونکہ انٹیلیجنس آفیسر ہيں، اس لیے انہوں نے اس کا کھوج لگانے کی ٹھانی۔ انہوں نے اپنے بینک سے کہا کہ یہ پتہ لگائے کہ حالیہ دنوں میں اُن کا بینک اکاؤنٹ کن مقامات سے لاگ اِن کیا گیا۔ بینک نے چھان بین کے بعد انہیں بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ ناسا کے کمپوٹر سسٹم سے لاگ اِن کیا جاتا رہا ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

امریکی قوانین کے مطابق بلا اجازت کسی کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سمر وارڈن نے مبینہ جرم کی شکایت امریکا کے وفاقی ٹریڈ کمیشن کے پاس جمع کرا دی ہے اور ناسا کے اپنے تفتیش کاروں نے دونوں خواتین سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

اُدھر این مکلین نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے خلائی مشن کے دوران اپنی سابقہ پارٹر کے اکاؤنٹ چیک کیے تاہم انہوں نے کوئی غلط کام کرنے سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف فیملی کے اخراجات پر نظر رکھنا تھا اور یہ کہ ان کے بچے کی سہی دیکھ بھال ہو رہی تھی یا نہیں۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

لیکن بظاہر اس تنازعے نے این مکلین کے کریئر پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ وہ اس سال چھ ماہ خلا میں قائم انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں گزارنے کے بعد جون میں واپس زمین پر آ گئیں۔ ان کا اگلا ممکنہ اعزاز ناسا کا خواتین پر مشتمل اسپیس واک مشن تھا، جس سے انہیں اب باہر کر دیا گیا ہے۔ ناسا نے اس فیصلے کا بظاہر جواز درست سائز کے خلائی سوٹوں کی عدم دستیابی بتایا ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Aug 2019, 5:54 AM IST