
مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف ہند مزدور کسان یونین کے بینر تلے بڑی تعداد میں کسان میرٹھ سے دہلی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف سنگھو بارڈر پر تحریک کا 25 واں دن ہے۔ مظاہرہ کے مقام پر رضاکاروں کی طرف سے چائے اور ناشتہ کی تقسیم کی گئی۔
راہل گاندھی نے تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔ کسانوں کے تصویروں کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کسانوں کی جدوجہد اور قربانی ضرور رنگ لائے گی! کسان بھائیوں-بہنوں کو سلام اور خراج تحسین۔‘‘
نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک آج 25 وے دن میں داخل ہو گئی ہے۔ کسان قوانین کو واپس لینے کے اپنے مطالبہ پر اڑے ہوئے ہیں جبکہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ قوانین واپس نہیں لے گی۔ جن کسانوں کی اس تحریک کے دوران جان گئی ہے ان کو کسان تنظیموں نے شہید کا درجہ دے دیا ہے اور آج ان شہید کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جگہ جگہ تعزیتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Dec 2020, 7:53 AM IST