خبریں

سری نگر کے بٹہ مالو میں تصادم، ایک ایس او جی اہلکار ہلاک، 3 دیگر زخمی

’تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بتہ مالو علاقہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک ریاستی پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’بتہ مالو سری نگر میں ایک ٹھکانے پر جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ اس میں ایس او جی کا ایک اہلکار شہید جبکہ جموں وکشمیر پولس کا ایک اور سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی ہوئے۔ آپریشن ابھی جاری ہے‘۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی پولس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے گذشتہ رات بتہ مالو کے دیارونی میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا ’تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں مسلح تصادم جاری تھا۔ انہوں نے بتایا ’اس میں اب تک ایک ایس او جی اہلکار ہلاک جبکہ سیکورٹی فورسز کے تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined