خبریں

آسٹریلیا میں حصولِ تعلیم کے خواہاں ہندوستانیوں کی مشکلات بڑھیں، بیوی-بچوں کو ساتھ رکھنے پر لگے گی روک!

آسٹریلیائی حکومت نئے قوانین کے تحت غیر ملکی طلبا کے لیے تعلیم کے دوران اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کو اپنے ساتھ آسٹریلیا لانے کا راستہ بند کرنے کا منصوبہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>طلبا کی علامتی تصویر</p></div>

طلبا کی علامتی تصویر

 

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے اور بہت سے ہندوستانی طلبا مختلف ممالک میں تعلیم حاصل بھی کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں آسٹریلیا کا نام بھی شامل ہے، جہاں ہندوستانی طلبا کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ لیکن اب آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کر رہے یا تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے طلبا کے لیے مشکلیں پیدا ہونے والی ہیں۔ آسٹریلیائی حکومت بین الاقوامی طلبا کے لیے ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے جا رہی ہے۔ نئے قوانین کے تحت غیر ملکی طلبا کے لیے تعلیم کے دوران اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کو اپنے ساتھ آسٹریلیا لانے کا راستہ بند کرنے کا منصوبہ ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔