نتیش راج میں بے خوف بدمعاشوں کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر جرائم پیشوں نے دو بڑے واقعات کو انجام دیا جس نے ریاست کو شرمسار کر دیا ہے۔ تازہ معاملہ راجدھانی پٹنہ کے قدوئی پوری میں دیکھنے کو ملا۔ یہاں پر بدمعاشوں نے ایک شخص کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول کا نام روی رائے بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: 27 May 2019, 2:10 PM IST
اس سے قبل نالندہ میں جنتا دل یو لیڈر کے گھر پر بدمعاشوں نے حملہ کیا۔ بدمعاشوں نے کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی ہے۔ خبروں کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولس پر بھی بدمعاشوں نے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد لوگوں نے دو بدمعاشوں کو اسلحہ سمیت پکڑا اور پولس کے حوالے کر دیا۔ اس حملے کے بعد لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔
Published: 27 May 2019, 2:10 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ ماہوری گاؤں میں ٹکراؤ کی شروعات گزشتہ رات ہی ہو گئی تھی۔ اس کے مرکز میں سابق مکھیا ماہوری باشندہ بِگل سنگھ اور دوسرے فریق کے لوگ تھے۔ اسی سلسلے میں سابق مکھیا کے گاؤں ماہوری میں اتوار کو مسلح بدمعاش آ دھمکے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
Published: 27 May 2019, 2:10 PM IST
اس کے علاوہ بہار میں خواتین اور بچیوں کی سیکورٹی کو لے کر بھی لگاتار سوال اٹھنے لگے ہیں۔ بیگو سرائے میں قتل اور لڑکا-لڑکی کی پٹائی کے بعد لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کو لے کر کنہیا کمار نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرائم پیشوں کے حوصلے کتنے بلند ہیں، یہ لگاتار دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: 27 May 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 May 2019, 2:10 PM IST
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا