خبریں

افغانستان پر پاکستانی حملے کو کانگریس نے انسانیت کے خلاف ’گھناؤنا عمل‘ قرار دیا

ملکارجن کھڑگے نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’کانگریس کی جانب سے ہم کابل میں حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک اسپتال پر حملے کے باعث تقریباً 400 بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب</p></div>

ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب

 

اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک مشرق وسطیٰ میں جاری سنگین کشیدگی کے باعث گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس کا اثر اب براہ راست عام لوگوں پر بھی ہونے لگا ہے۔ اسی دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان وقفے وقفے سے جاری کشیدگی نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے۔ حالیہ واقعہ میں پاکستان کی جانب سے کابل کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 400 افراد جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ کانگریس نے اس فضائی حملے میں جان گنوانے والے افغانستان کے لوگوں کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے ہم کابل میں حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک اسپتال پر حملے کے باعث تقریباً 400 بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘ اپنی پوسٹ میں کانگریس صدر نے آگے لکھا کہ ’’ہم انسانیت کے خلاف اس گھناؤنے عمل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسی بربریت کو عالمی سطح پر سختی سے مسترد کیا جانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

افغانستان کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے مزید لکھا کہ ’’ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں اور اُن خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ہندوستانی لوگوں کے ساتھ افغانستان کے عوام کے دیرینہ دوستانہ اور خیر سگالی کے تعلقات رہے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے افغان ہمسایوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے ملک میں امن، بحالی اور استحکام کے لیے دعاگو ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined