خبریں

چھتیس گڑھ: سڑک حادثے میں 10 ہلاک

چھتیس گڑھ کے راجنندگاؤں میں آج ایک سڑک حادثے میں 10 افراد کی موت ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پولس ذرائع کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر سے 14 کلومیٹر دورسومانی تھانہ علاقہ میں ٹرک اور جیپ کی ٹکر میں 9 افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں 6 مرد اور 4 خواتین ہیں۔ اس حادثہ میں دیگر 4 افراد سنگین طور سے زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا گیا کہ تمام لوگ بھلائی کے رہنے والے تھے۔ یہاں ایک مذہبی پروگرام میں بالمیشوري دیوی کے درشن کے لئے آ رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined