خبریں

خادم حسین رضوی پر بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات عائد

پاکستانی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما خادم حسین رضوی اور دیگر رہنماؤں پر بغاوت اور انسداد دہشت گردی کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔

خادم حسین رضوی پر بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات عائد
خادم حسین رضوی پر بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات عائد 

پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں سول لائنز پولیس اسٹیشن میں تحریک لبیک پاکستان کے رہنما خادم حسین رضوری پر بغاوت اور انسداد دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس بریفنگ میں انہوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران تحریک لبیک پاکستان اور اس کے حامیوں کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ اس مذہبی اور سیاسی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

فواد چوہدری نے بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ایک اور اعلیٰ رہنما پیر افضل قادری کے خلاف بھی انہی الزامات کے تحت گجرات میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عنایت حق شاہ اور حافظ فاروق الحسن پر بھی بغاوت اور انسداد دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

لاہور پولیس نے خادم حسین رضوی کو تئیس نومبر کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا، جس کے بعد اس پارٹی اور تحریک لبیک یا رسول کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ان دونوں جماعتوں کی طرف سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔ ان جماعتوں کے رہنماؤں نے نہ صرف اعلیٰ فوجی قیادت بلکہ عدلیہ اور سول حکومت کے بارے میں بھی انتہائی متنازعہ بیانات جاری کیے تھے۔ ساتھ ہی ان جماعتوں کے حامیوں نے پرتشدد مظاہرے بھی کیے، جن میں لوٹ مار بھی کی گئی تھی۔

Published: undefined

فواد چوہدری کے مطابق پُرامن مظاہروں کی اجازت ہے لیکن کسی کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی آئین کے مطابق شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Published: undefined

ہفتے کے دن میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر 2899 افراد کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے جبکہ سندھ میں ایک سو انتالیس افراد کو۔ اسی کریک ڈاؤن کے تحت پاکستانی دارالحکومت میں پولیس ایک سو چھبیس افراد کو حفاظتی تحویل میں لے چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ