خبریں

’کینوا‘ میں بڑے پیمانے پر چھنٹنی کی تیاری! 22 فیصد ملازمین کی نوکری خطرے میں

کینوا نے پہلی بار بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھنٹنی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے تقریباً 1271 ملازمین کی نوکری چلی جائے گی۔ کمپنی کے 37 ممالک میں تقریباً 5700 ملازمین ہیں، جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کینوا، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;@canva</p></div><div class="paragraphs"><p></p></div>

کینوا، تصویر سوشل میڈیا @canva

 

کینوا نے پہلی بار بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھنٹنی کا اعلان کیا ہے۔ دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر بڑھتے اخراجات اور خودکار نظام (آٹومیشن) کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر کمپنی کچھ تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 22 فیصد ملازمین کو چھنٹنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس فیصلے سے تقریباً 1271 ملازمین کی نوکری چلی جائے گی۔ کینوا کی سی ای او میلنی پرکنز نے ملازمین کو ایک ای میل کے ذریعے میمو بھیجا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ میمو میں انہوں نے لکھا کہ اس فیصلے سے لوگوں کو ہونے والی پریشانی اور تکلیف کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ کمپنی کے 37 ممالک میں تقریباً 5700 ملازمین ہیں، جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ حالانکہ اب تک یہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ کس ملک میں کتنے ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کئی ٹیک کمپنیوں نے چھنٹنی کی ہے، لیکن کینوا کا طریقہ بے حد مختلف ہے۔ وہ نوکری گنوانے والے ملازمین کو مفت میک بُک، 6 ماہ کی تنخواہ اور ایک سال کے لیے مفت میں پریمیم ’لنکڈ اِن‘ کا سپورٹ ملے گا۔ عام طور پر جب کوئی کمپنی کسی ملازم کو نوکری سے نکالتی ہے تو اسے سیورنس پیکج دیا جاتا ہے۔ اس پیکج کے تحت چند ماہ کی تنخواہ سمیت دیگر مراعات دی جاتی ہیں۔ لیکن کینوا میں ہونے والی چھنٹنی اس معاملے میں کچھ الگ ہے۔ کمپنی نوکری سے نکالے جانے والے ملازمین کو کچھ خاص سہولیات فراہم کر رہی ہے، جن میں مفت میک بک بھی شامل ہے۔ کمپنی کے میمو کے مطابق چھنٹنی سے متاثر ہونے والے تمام 1271 ملازمین کو اپنے میک بک اپنے پاس رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔