
جواہر لال نہرو یونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن کے انتخابات میں ایک بار پھر تمام عہدوں پر بائیں بازو کے اساتذہ کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت یافتہ امیدواروں کو سخت جھٹکا دیاہے۔ جمعرات کو ہوئے انتخابات کے نتائج آدھی رات کے بعد آئے، جن میں پروفیسر اتل سود نئے صدر منتخب ہوئے ہیں جب کہ چیراشری داس گپتا اور اجیت کھنہ نائب صدر کے عہدے پر منتخب کئے گئے ہیں۔
سکریٹری کے عہدے پر اویناش کمار اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر امت پرمیشورن، پرنال چرمولے اور خزانچی کے عہدے پر راکیش کمار منتخب ہوئے ہیں۔ ان انتخابات میں کل 518 ووٹ ڈالے گئے تھے ، جن میں سے مسٹر اتل سود کو 359 اور ان کے حریف ملاپ پونیا کو صرف 152 ووٹ ملے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Nov 2018, 11:32 AM IST