خبریں

مدھیہ پردیش: کانگریس نے قرض معافی کا دائرہ بڑھایا، اب 35 لاکھ کسان ہوں گے مستفید

کمل ناتھ حکومت نے کسانوں کا یکم اپریل 2017 سے 12 دسمبر 2018 تک کا قرض معاف کیے جانے کا فیصلہ لیتے ہوئے قرض معافی کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ پہلے یہ فائدہ 31 مارچ 2018 تک ہی دیا جانے والا تھا۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/INCMP">@INC</a>
تصویر / @INC 

مدھیہ پردیش حکومت نے کسانوں کو قرض معافی کا دائرہ بڑھا کر ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اب کسانوں کا یکم اپریل 2017 سے 12 دسمبر 2018 تک کا قرض معاف کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پہلے یہ فائدہ 31 مارچ 2018 تک ہی دیا جانے والا تھا۔ تازہ فیصلے سے 35 لاکھ کسانوں کو فائدہ ملے گا۔ حالانکہ انکم ٹیکس بھرنے والے کسانوں (جن کی آمدنی کے دوسرے ذرائع بھی ہیں اور ٹیکس بھرتے ہیں) کا قرض معاف نہیں ہوگا۔

Published: undefined

کابینہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جیتو پٹواری نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا قرض معافی منصوبہ ہے جو کسی ریاستی حکومت نے نافذ کیا ہے۔ قرض معافی منصوبہ کی عمل آوری کے لیے ترقیاتی ڈویژن کے چیف ایگزیکٹیو افسر ذمہ دار ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 22 فروری سے قرض معافی کا سرٹیفکیٹ اور کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسہ بھیجا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ