خبریں

عمان کے ساحل پر تجارتی جہاز ’جی ایف ایس گیلکسی‘ پر حملہ، ایک ہندوستانی شہری لاپتہ، وزارت خارجہ نے کی مذمت

وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’جہاز پر سوار 11 ہندوستانی شہریوں میں سے اب تک 10 کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ ایک ہندوستانی شہری کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ترجمان وزارت خارجہ / آئی اے این ایس</p></div>

ترجمان وزارت خارجہ / آئی اے این ایس

 

ہندوستانی وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے اتوار کو عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز ’جی ایف ایس گیلکسی‘ پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک آفیشیل بیان جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 10 ہندوستانیوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یو ایس سنٹرل کمانڈ کے مطابق جہاز کو آئی آر جی سی کے حملے کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’جہاز پر سوار 11 ہندوستانی شہریوں میں سے اب تک 10 کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ ایک ہندوستانی شہری کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔‘‘ وزارت نے ان حملوں کو امن و امان کے لیے خطرناک قرار دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’خطے میں تجارتی جہازوں پر مسلسل ہونے والے حملوں کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہندوستان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کا عمل قائم کرنے کے موقف پر قائم ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم چاہتے ہیں کہ جو سفارتی کوششیں اور مذاکرات جاری ہیں، انہیں معقول اور پرامن طریقے سے حل کیا جائے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو واپس لایا جا سکے۔‘‘

اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے بچاؤ اور امدادی کاموں کے حوالے سے عمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ ’’عمان میں ہمارا سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں عمانی حکام کے ساتھ مسلسل تال میل قائم کیے ہوئے ہے۔ ہم عمانی حکام کا ان کی مدد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق سائپرس کے جھنڈے والے جہاز ’جی ایف ایس گیلکسی‘ پر آبنائے ہرمز میں ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) نے حملہ کیا۔ ’سینٹکام‘ کے مطابق جہاز کے عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے۔ جہاز میں آگ لگنے اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے وہ اپنا اگلا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔