خبریں

کرن کمار ریڈی دوبارہ کانگریس میں شامل، کہا ’راہل گاندھی سے بہت امیدیں‘

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این کرن کمار ریڈی نے جمعہ کی صبح راہل گاندھی سے ملاقات کی اور پھر اپنے کئی حامیوں کے ساتھ دوبارہ کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این کرن کمار ریڈی آج اپنے کئی حامیوں کے ساتھ ایک بار پھر کانگریس میں شامل ہو گئے۔ یہ فیصلہ انھوں نے آج صبح کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کیا۔ انھوں نے کانگریس صدر دفتر 24 اکبر روڈ میں راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’کانگریس میں ان کی گھر واپسی ہوئی ہے اور ان کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے۔‘‘

صبح کانگریس صدر سے ملاقات کے بعد کرن کمار ریڈی نے کہا کہ وہ ایک محنتی کارکن کی شکل میں پارٹی کے لیے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جب ان سے کانگریس میں واپسی کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو نہیں نبھا رہی ہے اور کانگریس گاندھی کی قیادت میں تیلگو عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کرن کمار ریڈی نے کہا کہ ’’مجھے راہل گاندھی پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ تلنگانہ اور آندھرا کی عوام کے مفادات کی لڑائی لڑیں گے، اور اسی لیے وہ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ریڈی غیر منقسم آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ اور اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔ 2014 میں ریاست کی تقسیم کے بعد ناراض ریڈی نے کانگریس چھوڑ کر وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined