خبریں

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان ہندوستان نے بڑھایا مدد کا ہاتھ، سری لنکا کو دیا 38000 میٹرک ٹن پٹرولیم

سری لنکا میں ایندھن کے بحران کے باعث حال ہی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 398 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 382 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

تصویر اے آئی

 

ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کے بند ہونے سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کے درمیان ہندوستان نے سری لنکا کو بڑی راحت دی ہے۔ ہندوستان نے ایمرجنسی مدد کے طور پر کل 38000 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات سری لنکا کو فراہم کی ہیں، جس میں 20000 میٹرک ٹن ڈیزل اور 18000 میٹرک ٹن پٹرول شامل ہیں۔

Published: undefined

سری لنکا نے اس مدد کے بعد کھلے طور پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کولمبو میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ سپلائی ایسے میں کی گئی جب ایران جنگ کی وجہ سے عالمی سپلائی چین متاثر ہو چکی تھی اور سری لنکا کو شدید ایندھن کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ سری لنکا کے اہم اپوزیشن لیڈر سجیت پریمداسا نے بھی ہندوستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اصلی رشتوں کی پہچان بحران کے وقت ہوتی ہے اور ہندوستان نے اس مشکل وقت میں ساتھ دے کر اسے ثابت کر دیا ہے۔

Published: undefined

سری لنکا نے جنوری میں چین کی سرکاری توانائی کمپنی ’سینوپیک‘ کے ساتھ ہمبنٹوٹا بندرگاہ کے پاس 200000 بیرل گنجائش والی آئل ریفائنری بنانے کے لیے لیے 3.7 ارب ڈالر کا سمجھوتہ کیا تھا۔ لیکن آبنائے ہرمز بند ہونے کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے وقت چین نے اب تک کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ پریمداسا کے اس بیان کو چین کی بالواسطہ تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مغربی ایشیا میں جنگ کی وجہ سے کئی بین الاقوامی فراہم کنندگان نے ’فورس میجیور‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ایندھن کی فراہمی سے انکار کر دیا۔ جہازوں کی کمی اور سمندری راستوں میں رکاوٹ کی وجہ سے سری لنکا بحران میں پھنس گیا تھا۔ ایسے میں ہندوستان انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کے ذریعہ فوری طور پر ایمرجنسی سپلائی فراہم کرائی۔

Published: undefined

اس سے قبل 24 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی، جس میں مغربی ایشیا کے حالات، سپلائی چین میں رکاوٹ اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادہ خیال کیا گیا تھا۔ جبکہ 23 مارچ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتا ہیراتھ کے درمیان بھی بات چیت ہوئی تھی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں ایندھن کے بحران کے باعث حال ہی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 398 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 382 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ حالات اتنے سنگین ہو گئے کہ حکومت نے 4 دن کا ’ورکنگ ویک‘ نافذ کیا اور ’ورک فروم ہوم‘ کو بھی فروغ دیا۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی سپلائی ہوتی ہے، جس کے بند ہونے سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔ سری لنکا مکمل طور پر درآمد شدہ تیل پر منحصر ہے، ایسی میں ہندوستان کی یہ مدد اس کے لیے کسی آب حیات سے کم نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined