خبریں

تیج پرتاپ کی شادی میں نتیش سمیت کئی رہنماؤں کی شرکت

لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں کئی مشہور ہستیاں شامل ہونے کے لیے پٹنہ پہنچی ہیں جن میں اکھلیش یادو اور پرفل پٹیل وغیرہ شامل ہیں۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار لالو کے بیٹے اور بہو کو مبارکباد دیتے ہوئے
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار لالو کے بیٹے اور بہو کو مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں شریک ہونے کے لیے آج کئی مشہور و معروف ہستیاں پٹنہ پہنچی ہیں جن میں سیاستداں بھی شامل ہیں اور سماجی کارکنان بھی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس شادی میں کم از کم 15000 مہمانان شریک ہوں گے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش پرساد یادو بھی اپنی بیگم ڈمپل یادو کے ساتھ پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے تیج پرتاپ کی شادی میں شریک ہونے کی خبر اپنے ٹوئٹر پر شیئر بھی کی اور لالو پرساد یادو کے ساتھ ساتھ تیج پرتاپ یادو کے ساتھ کھینچی گئی اپنی تصویریں بھی پوسٹ کیں۔ ممبر پارلیمنٹ اور این سی پی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل بھی لالو پرساد کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے ساتھ اپنی تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کیں۔ بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا بھی تیج پرتاپ کی شادی میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر اپنی پارٹی پر طنز بھی کیا اور کہا کہ میں ڈنکے کی چوٹ پر اس شادی میں شرکت کر رہا ہوں۔

Published: 12 May 2018, 9:38 PM IST

تیج پرتاپ کی شادی کی دھوم گزشتہ کئی دنوں سے ہے اور منگنی سے لے کر آج شادی کے دن تک وہ سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ تیج پرتاپ کے چھوٹے بھائی تیجسوی یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دونوں بھائی رقص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تیج پرتاپ اور ایشوریہ (ہونے والی بیوی) کا وہ پوسٹر بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے جس میں دونوں کو شیو اور پاروتی کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔ دراصل تیج پرتاپ کے شیدائیوں کی کمی نہیں ہے اور کسی نے انھیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے شیو اور پاروتی کی شکل میں ان کی تصویر بنا کر پوسٹر لگا دیا ہے۔

Published: 12 May 2018, 9:38 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 May 2018, 9:38 PM IST