لکھنؤ ٹیم کے مالک سنجیو گوینکا اور کپتان رشبھ پنت، تصویر سوشل میڈیا
’انڈین پریمیئر لیگ 2026‘ میں یکم اپریل کو کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو دہلی کیپیٹلز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں لکھنؤ نے دہلی کو جیت کے لیے 142 رنوں کا ہدف دیا تھا، جو ناکافی ثابت ہوا۔ اس میچ کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس میں لکھنؤ ٹیم کے مالک سنجیو گوینکا اور کپتان رشبھ پنت سنجیدہ گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ مواقع پر یہ بات چیت گرما گرم معلوم پڑتی ہے، کیونکہ پنت کافی دیر تک کچھ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
Published: undefined
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ لکھنؤ کی شکست کے بعد میدان میں ہی ’تناؤ‘ کا منظر پیدا ہو جاتا ہے۔ میچ ختم ہونے کے بعد لکھنؤ سنجیو گوینکا، رشبھ پنت اور کوچ جسٹن لینگر کو میدان پر انتہائی سنجیدہ گفتگو کرتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گوینکا دونوں سے کچھ کہتے نظر آئے۔ اس کے بعد رشبھ پنت اپنی بات رکھتے دکھائی دیے۔ اس گفتگو نے مداحوں کے درمیان کئی طرح کی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔ حالانکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ حکمت عملی پر مبنی کوئی بات چیت تھی یا پھر شکست پر ناراضگی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ یکم اپریل کو کھیلے گئے مقابلے میں دہلی کی شروعات انتہائی خراب رہی تھی۔ ٹیم نے صرف 26 رنوں پر 4 وکٹیں گنوا دی تھیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ مقابلہ یکطرفہ ہو جائے گا۔ لیکن یہیں سے سمیر رضوی اور ٹرسٹن اسٹبز نے کمال کی اننگ کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے حالات کو سنبھالا اور پھر لکھنؤ کے گیندبازوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے 119 رنوں کی میچ جتانے والی ناقابل تسخیر شراکت قائم کی۔ ’امپیکٹ سب‘ سمیر رضوی نے 47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 70 رن بنائے، جبکہ اسٹبز نے 32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 39 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔ دہلی نے ان دونوں کی بدولت ہدف 17.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined