خبریں

ویڈیو: آکاش وجے ورگیہ کے بعد ایک اور بی جے پی لیڈر کی غنڈہ گردی، اَفسر کو دوڑا دوڑا کر پیٹا

ایم پی کے ستنا میں بی جے پی لیڈر نے نگر پنچایت کے سی ایم او کو بری طرح ڈنڈوں سے پیٹا۔ خبروں کے مطابق سی ایم او دیورتنم سونی پر بی جے پی لیڈر رام سشیل پٹیل کے ذریعہ مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش کے اندور میں میونسپل کارپوریشن ملازم پر بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کے رکن اسمبلی بیٹے کے ظلم کی خبریں ابھی مدھم بھی نہیں ہوئی تھیں کہ بی جے پی کے ایک اور لیڈر نے افسر کی پٹائی کر دی۔ معاملہ ستنا کے رام نگر کا ہے جہاں بی جے پی نگر پنچایت صدر رام سشیل پٹیل نے نگر پنچایت کے سی ایم او دیو رتنم سونی پر دفتر میں قاتلانہ حملہ کر دیا۔ حملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

Published: 29 Jun 2019, 12:10 PM IST

دراصل رام نگر پریشد میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب اچانک بی جے پی کے نگر پنچایت سمیت نصف درجن لوگوں نے سی ایم او کے چیمبر میں گھس کر زبردست مار پیٹ شروع کر دی۔ اس دوران پریشد میں افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا۔ خبروں کی مانیں تو ثالثی کرنے والے کئی ٹھیکیدار اور کونسلر بھی زخمی ہو گئے۔

Published: 29 Jun 2019, 12:10 PM IST

خبروں کے مطابق سی ایم او کا قصور صرف اتنا تھا کہ انھوں نے بی جے پی نگر پنچایت صدر کے کروڑوں کے گھوٹالے کی شکایت کی تھی۔ قابل غور ہے کہ صدر اس وقت تقریباً آٹھ کروڑ کے غبن معاملہ میں ضمانت پر ہیں۔ بتایا گیا کہ سی ایم او اور ملازم کو انھوں نے نشانہ بنایا اور جب وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے تو ڈنڈوں سے لیس بی جے پی لیڈر حامی بھی ان کے پیچھے پیچھے دوڑ پڑے اور سبھی کو دوڑا دوڑا کر پیٹا۔ بعد ازاں سی ایم او کی رپورٹ پر پولس نے معاملہ درج کر رام سشیل پٹیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: 29 Jun 2019, 12:10 PM IST

ستنا کے ایس پی ریاض اقبال نے اس واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ حملے کے بعد دونوں نے ہی معاملہ درج کرایا۔ پولس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرے گی اور جانچ کی بنیاد پر ہی مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Published: 29 Jun 2019, 12:10 PM IST

غور طلب ہے کہ اکثر بی جے پی لیڈران افسروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بدھ کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے رکن اسمبلی بیٹے آکاش وجے ورگیہ نے نگر نگم افسر کو بیٹ سے پیٹا تھا۔ ان کا افسر کو پیٹتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا، جہاں بعد میں انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ آکاش وجے ورگیہ کی ضمانت عرضی پر بھوپال کی خصوصی عدالت میں 29 جنوری کو سماعت ہوگی۔

Published: 29 Jun 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jun 2019, 12:10 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز