
انڈیگو / آئی اے این ایس
گزشتہ دنوں ایئر انڈیا نے ’فیول سرچارج‘ بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جس سے ٹکٹ مہنگی ہو گئی، اور اب ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو نے بھی گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں پر ’فیول سرچارج‘ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافہ 14 مارچ 2026 کی رات 12:01 بجے سے نافذ ہوگا۔ کمپنی نے یہ قدم ایندھن کی قیمتوں میں تیز اضافے کے باعث اٹھایا ہے، جو مغربی ایشیا میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بڑھ گئی ہیں۔
Published: undefined
مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور ایران سے جڑے تنازعہ کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے ’جیٹ فیول مانیٹر‘ کے مطابق اس خطہ میں جیٹ فیول کی قیمتیں 85 فیصد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ چونکہ اے ٹی ایف (ایویشن ٹربائن فیول) ایئر لائنز کے لیے سب سے بڑا آپریٹنگ خرچ ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت بڑھنے کا براہ راست اثر ایئر لائنز کی لاگت پر پڑتا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، انڈیگو نے بتایا کہ نیا فیول چارج ہر سیکٹر (یعنی سفر کے حصہ) کے حساب سے لیا جائے گا اور یہ فاصلے کے مطابق مختلف ہوگا۔ جو جانکاری دی گئی ہے، اس کے مطابق فیول سرچارج کچھ اس طرح ہوگا:
گھریلو پروازیں اور ہندوستانی برصغیر: 425 روپے
مشرق وسطیٰ: 900 روپے
جنوب مشرقی ایشیا اور چین: 1800 روپے
افریقہ اور مغربی ایشیا: 1800 روپے
یورپ: 2300 روپے
Published: undefined
انڈیگو کا کہنا ہے کہ اگر ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتوں کا پورا اثر ٹکٹوں پر ڈال دیا جائے تو بنیادی کرایوں میں کافی اضافہ کرنا پڑے گا۔ فی الحال کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مسافروں پر اچانک زیادہ بوجھ نہ پڑے، اس لیے محدود فیول سرچارج ہی لگایا جائے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ انٹر گلوب ایویشن کی ایئر لائن انڈیگو کے بیڑے میں 400 سے زیادہ طیارے شامل ہیں۔ 2025 میں اس ایئرلائن نے تقریباً 12.4 کروڑ مسافروں کو سفر کرایا۔ یہ ایئرلائن اس وقت دنیا بھر میں 135 سے زیادہ مقامات کو جوڑتی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ خام تیل کی قیمتوں پر نظر رکھے گی اور ضرورت پڑنے پر فیول سرچارج میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined