خبریں

افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان پر ایک اور الزام

افغان صدر نے کہا ہے کہ ’جنگ کی کنجیاں اسلام آباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں ہیں‘۔ ان کا یہ بیان تجویز کرتا ہے کہ ہمسایہ ملک میں چھپے جنگجو افغانستان میں کارروائیاں کرتے ہیں

اشرف غنی کا پاکستان پر ایک اور الزام
اشرف غنی کا پاکستان پر ایک اور الزام 

خبر رساں ادارے روئٹرز نے افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے آج بدھ 30 جنوری کو بتایا کہ افغانستان میں قیام امن کی کنجی افغانستان میں ہے۔ جنگ سے تباہ حال اس وسطی ایشائی ملک کے صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب افغان طالبان اور امریکا کے مابین امن مذاکرات میں ایک نئی تحریک دیکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اشرف غنی نے کہا کہ ’جنگ کی کنجیاں اسلام آباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں ہیں‘۔ ناقدین کے مطابق ان کا اشارہ اس پرانے الزام کی طرف ہے، جس میں کابل حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پرتشدد کارورائیوں کے پیچھے پاکستان میں موجود شرپسند عناصر ہیں۔ تاہم پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

Published: undefined

افغان طالبان کابل حکومت کے بجائے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان جنگجوؤں کے مطابق اشرف غنی کی حکومت بیرونی طاقتوں کی طرف سے مسلط کی گئی ہے۔ اس تناظر میں افغان صدر اشرف غنی نے آج بدھ کے دن کہا کہ اگر طالبان کے مطابق کابل حکومت جائز نہیں ہے تو طالبان کی کارروائیوں کو بھی مذہبی حوالے سے کیسے جائز قرار دیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اشرف غنی کے مطابق، ’’اگر افغان حکومت غیرقانونی ہے تو طالبان کو کس نے قانونی قرار دیا ہے؟ مکہ اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے اسلامک اسکلالرز خود کش حملوں اور شہریوں کے قتل کو ناجائز قرار دیتے ہیں تو بتائیں کہ طالبان کے پاس ایسے اعمال کا جواز کہاں سے آیا ہے؟‘‘

Published: undefined

یاد رہے کہ کابل اور طالبان کے مابین براہ راست ہونے والے مذاکرات سن دو ہزار پندرہ میں منسوخ کر دیے گئے تھے۔

Published: undefined

ادھر طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی مستقبل کی انتظامیہ میں اکیلے ہی اقتدار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ افغان اداروں کے ساتھ مل کر رہنے کی امید کر رہے ہیں۔ قطر میں طالبان کے ایک ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد طالبان دیگر افغانوں کے ساتھ مل جل کر رہنے ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور بھائیوں کی طرح زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

طالبان کی طرف سے یہ اب تک کا سب سے زیادہ مفاہمتی بیان قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکا افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

ع ب / ا ع / خبر رساں ادارے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined