خبریں

ایک کے بعد ایک گھونسوں کی بارش، نائٹ کلب کے باہر برطانوی کپتان بین اسٹوکس کی لڑائی کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور تیز گیند باز گس اٹکنسن ایک نائٹ کلب کے باہر سڑک پر رگبی کھلاڑی اور اس کے ساتھی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بین اسٹوکس، آئی اے این ایس</p></div>

بین اسٹوکس، آئی اے این ایس

 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس اس وقت نائٹ کلب تنازع کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ واردات کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس تنازع کا اثر ان کی کپتانی پر بھی پڑ سکتا ہے۔ کچھ رپورٹوں میں ان کے ممکنہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی باتیں سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بین اسٹوکس اور تیز گیند باز گس اٹکنسن ایک نائٹ کلب کے باہر سڑک پر رگبی کھلاڑی اور اس کے ساتھی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

وائرل ویڈیو میں فریقین کے درمیان تلخ نوک جھونک بھی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موقع واردات پر ایک کے بعد ایک کئی گھونسے بھی چلے اور ایک شخص زمین پر گر گیا۔ یہ واردات اتوار کو دیر رات کی بتائی جا رہی ہے۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے ہی انگلینڈ نے لارڈس میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 115 رن سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی تھی۔ اس جیت کے بعد کھلاڑی جشن منانے کے لئے نائٹ کلب پہنچے تھے جہاں یہ تنازع ہوا۔

Published: undefined

انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے اس پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اسی دوران بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم پروٹوکول کی ممکنہ خلاف ورزی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بین اسٹوکس اور اٹکنسن پیر کو علی الصبح اس نائٹ کلب میں موجود تھے جہاں یہ واردات ہوئی۔ ای سی بی نے کہا کہ معاملے سے وابستہ اضافی معلومات حاصل کی جا رہی ہے اور مناسب وقت پر ضروری فیصلہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس پورے واقعہ کی معلومات کرکٹ ریگولیٹر کو بھی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

انگلینڈ کے سابق تیز گیند باز اسٹیو ہارمیسن نے حالانکہ بین اسٹوکس کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے ’ٹاک اسپورٹ‘ سے بات چیت میں کہا کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے پورے معاملے کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ ہارمیسن نے کہا کہ بین اسٹوکس ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور ایماندار انسان ہیں۔ جب پوری سچائی سامنے آئے گی، تبھی اس معاملے پر فیصلہ ہونا چاہئے۔ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی ہے تو وہ خود بھی اسے سمجھیں گے اور صحیح قدم اٹھائیں گے۔

Published: undefined