خبریں

الحرمین الشریفین کے امور کے لیے 41 خواتین کی اعلی عہدوں پر تقرری

سعودی عرب میں تبدیلیوں اور اصلاحات کا دور جاری ہے۔ ان اصلاحات کے تحت خواتین کو نہ صرف آزادی دی جا رہی ہے بلکہ اہم امور کی ذمہ داریاں بھی سونپی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد سے کئی اہم امور میں ان کو ذمہ داری دیئے جانے کی خبریں آج کل عام ہیں۔ اس تعلق سے اب ایک اہم خبر یہ آ رہی ہے کہ الحرمین الشریفین کے امور کے نگراں ادارے کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار حرمین میں خدمات کی انجام دہی کے لیے 41 خواتین کی اعلیٰ عہدوں پر تقرری کا حکم جاری کیا ہے۔ خواتین کو حقوق دینے کے تعلق سے یہ ایک تاریخی تبدیلی ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کی خبر کے مطابق الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویژن 2030ء کے مطابق مسلمان خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئےعمومی قومی مفاد کے پیش نظر اُنہیں مختلف اُمور کی انجام دہی کے لیے تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں اور سروسز کی فراہمی میں مسلمان خواتین کلیدی عامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الحرمین الشریفین کے امور کی انجام دہی میں ان کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ شرعی ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی اور خوش حالی میں خواتین کے کردار کا عوامی سطح پر بھی خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ شہزادہ سلمان کی جانب سے جاری ان اصلاحات کو مسلم مملک میں کافی ستائش کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز