قومی خبریں

یوراج، ہربھجن اور رینا جانچ کے دائرے میں، آن لائن جوا معاملے میں ای ڈی نے کی پوچھ تاچھ

ان کرکٹروں پر آن لائن سٹہ لگانے والی ایپ کے لیے تشہیر کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی 1XBET جیسے ممنوعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کی جانچ کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یو راج سنگھ/ہربھجن سنگھ (فائل)</p></div>

یو راج سنگھ/ہربھجن سنگھ (فائل)

 

ٹیم انڈیا کے سابق عظیم کرکٹر یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رینا مشکل میں پھنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے تینوں کھلاڑیوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ اس کے علاوہ اروشی روتیلا سے بھی پوچھ تاچھ ہوئی۔ چاروں پر آن لائن سٹہ لگانے والی ایپ کے لیے تشہیر کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی 1XBET جیسے ممنوعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کی جانچ کر رہا ہے۔

Published: undefined

این ڈی ٹی وی پرافٹ کی رپورٹ کے مطابق 1xBet جیسے ممنوعہ پلیٹ فارمس کی تشہیر میں شامل ہونے کے معاملے میں ان چاروں مشہور ہستیوں سمیت کئی دیگر لوگوں سے بھی اس معاملے میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارمس 1xbet جیسے ممنوعہ ناموں کا استعمال کر رہے تھے جن میں ویب لنک (آن لائن اشیا کے لیے) اور کیو آر کوڈ شامل تھے، جو یوزرس کو غیر قانونی سٹہ بازی پلیٹ فارم پر ری ڈائرکٹ کرتے تھے اور یہ موجودہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

ای ڈی نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم خود کو مہارت پر مبنی کھیلوں کی میزبانی کرنے والا بتاتے تھے، لیکن انہوں نے ریگڈ الگوریدم کا استعمال کیا جو موجودہ ہندوستانی قوانین کے تحت ایک جوا ہے۔

Published: undefined

1xbet پلیٹ فارم کا ایڈ یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رینا نے بھی کیا ہے جس کے بعد وہ پوچھ تاچھ کے دائرے میں آ گئے۔ رپورٹس کے مطابق جب یوراج سنگھ اور سریش رینا سے جڑے لوگوں سے اس خبر پر ردعمل ظااہر کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔ صرف یہ تین کرکٹر ہی نہیں بلکہ اروشی روتیلا اور سونو سود سمیت بالی ووڈ کے کئی دیگر مشہور اداکار بھی اس پلیٹ فارم سے جڑے ہیں۔ وہیں دوسرے ادارے بھی جانچ کے دائرے میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 1xbet کمپنی نے اپنی تشہیر پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined