قومی خبریں

یوسف پٹھان کو الیکشن کمیشن نے دیا جھٹکا! انتخابی مہم میں 2011 ورلڈ کپ کی تصاویر کے استعمال پر پابندی

الیکشن کمیشن نے سابق کرکٹر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں 2011 ورلڈ کپ کی تصاویر کا استعمال نہ کریں

<div class="paragraphs"><p>یوسف پٹھان / آئی اے این ایس</p></div>

یوسف پٹھان / آئی اے این ایس

 
IANS

کولکاتا: مرشد آباد ضلع کے بہرام پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو جھٹکا لگاتے ہوئے، ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے جمعہ کو حکم دیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران 2011 کے ورلڈ کپ سے متعلق کسی بھی بینر یا پوسٹر کا استعمال نہ کریں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یوسف پٹھان کی انتخابی مہم کے کئی بینروں میں سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو دکھایا تھا، جس کے بارے میں کانگریس نے 26 مارچ کو الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سال 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس وقت کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی تھے۔ سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

Published: undefined

ریاست کے چیف الیکشن کمیشن (سی ای او) کے دفتر کے ذرائع نے کہا، ’’شکایت پر نوٹس لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے کانگریس کی دلیل کو مضبوط پایا کیونکہ 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات تھی۔ لہذا، ووٹروں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کو اس جذبات کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے سابق ہندوستانی کرکٹر کو 2011 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت سے متعلق تصاویر والے تمام انتخابی بینروں کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو کانگریس کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پٹھان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ سے متعلق تصاویر استعمال کرنے کا پورا حق ہے کیونکہ وہ فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined