
مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے تشہیر اب زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس درمیان خبر آئی ہے کہ تشہیر کے دوران عثمان آباد سے شیوسینا رکن پارلیمنٹ اوم راج نمبالکر پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نمبالکر علاقے کے پڈولی گاؤں میں شیوسینا امیدوار کے لیے تشہیر کرنے گئے تھے۔ اسی درمیان ایک نوجوان نے ان کے پاس آ کر ہاتھ ملایا اور دوسرے ہاتھ میں چھپائے چاقو سے اچانک حملہ کر دیا۔
حملہ آور نوجوان نے رکن پارلیمنٹ اوم راج کے ہاتھوں اور پیٹ پر حملہ کیا۔ حملہ کرنے کے بعد نوجوان فرار ہو گیا۔ زخمی رکن پارلیمنٹ کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔ موقع پر پولس پہنچی ہے اور ملزم نوجوان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔