قومی خبریں

’قومی آواز‘ کے نوجوان صحافی عمران خان کو صدمہ

نوجوان صحافی عمران خان کے والد ڈاکٹر آس محمد کا 64 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے علیل تھے اور کچھ ہفتے پہلے ہی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

مرحوم ڈاکٹر آس محمد کی فائل تصویر
مرحوم ڈاکٹر آس محمد کی فائل تصویر 

قومی آواز کے نوجوان صحافی عمران خان کے والد ڈاکٹر آس محمد کا 22 اکتوبر کی دیر شام انتقال ہو گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ڈاکٹر آس محمد گزشتہ سات آٹھ مہینوں سے بیمار چل رہے تھے اور کچھ ہفتہ قبل ہی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اتر پردیش کے مظفر نگر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آس محمد کو بہتر علاج کے لیے دہلی اور رشی کیش لے جایا گیا، لیکن ان کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں ہوئی۔

Published: undefined

64 سالہ ڈاکٹر آس محمد طب کے شعبہ سے جڑے ہوئے تھے اور وہ آیوروید طریقہ علاج میں ماہر تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے عمران خان اور ان کے اہل خانہ میں غم کا ماحول ہے۔ دوست و احباب ڈاکٹر آس محمد کی مغفرت کے لیے دعاء گو ہیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی صبر کی دعاء کر رہے ہیں۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ڈاکٹر آس محمد کی تدفین 23 اکتوبر (ہفتہ) کی صبح 10 بجے مظفر نگر کے میراں پور واقع قبرستان میں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined