قومی خبریں

یوگی کی انتخابی تشہیر پر روک لگائی جائے: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے کہا کہ سی ایم یوگی دہلی میں آکر اشتعال انگیز تقریر کر رہے ہیں، گولیاں چلانے کی بات کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے لئے ایف آئی آر درج کرائے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی دہلی میں انتخابی تشہیر پر روک لگانے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی الیکشن کمیشن سے مانگ کی ہے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے گزشتہ روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ لیڈر اور موضوع سے خالی بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی میں انتخابات میں خلل ڈالنے کی سازش کر رہی ہے اور جب میں نے یہ بات کہی تھی تومجھ سے اس بات کے ثبوت مانگے گئے تھے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے تو بی جے پی کے دو بڑے مرکزی وزیر فساد کرانے کے لئے اشتعال انگیز تقریر کرتے ہیں، اس کے بعد طمنچہ کلچر کے لوگ نکل کرآتے ہیں، کھل عام بندوقیں لہراتے ہیں اور پولیس کے سامنے دہلی کی سڑکوں پر گولیاں چلاتے ہیں اور پولیس کھڑی رہتی ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ پولیس کے ہاتھ کسی اور نے نہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے باندھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے کوئی موضوع نہیں ہے، وہ ملک کی معیشت نہیں سنبھال پا رہی ہے اور اس کا ایک ثبوت بی جے پی کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ ہے جس کے بعد شیئر بازار میں سرمایہ کاروں کے چار لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ سنسیکس گزشتہ گیارہ برسوں میں سب سے زیادہ پوائنٹ نیچے گر گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے وزیراعلی دہلی میں آکر اشتعال انگیز تقریر کرہے ہیں، گولیاں چلانے کی بات کر رہے ہیں۔ میری الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے لئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ان کی انتخابی تشہیر پر روک لگائی جائے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی نے وزیراعلی آدتیہ ناتھ کی طرف سے دیئے گئے بیان ’بولی سے نہیں مانے تو گولی سے تو مان جائیں گے‘ پر سخت اعتراض درج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آدتیہ ناتھ کی دہلی میں انتخابی تشہیر پر فوری طورپر روک لگانے اور ایف آئی آر درج کرانے کی مانگ کی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ الیکشن کمیشن سے وقت ملنے پر وہ دیگر لیڈروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پیر کو دھرنا دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined