قومی خبریں

اتر پردیش: کانسٹیبل کی بیوی نے دبنگوں کے خوف سے ’ہاؤس فار سیل‘ کا لگایا پوسٹر

پی اے سی کانسٹیبل کی بیوی پشپا نے کہا کہ ’’میں اپنے دو بیٹوں کے ساتھ اس گھر میں رہتی ہوں، کچھ مقامی غنڈے ہمارے گھر پر جبراً قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور مقامی پولیس ہمیں پریشان کر کے ان کی مدد کر رہی ہے۔‘‘

یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ کے نٹکور علاقے میں ’ہاؤس فار سیل‘ کا اعلان کرنے والے ایک پوسٹر نے کافی توجہ مرکوز کرنا شروع کر دیا ہے۔ پوسٹر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ڈسٹریس سیل‘ کے پیچھے کی وجہ پولیس اور غیر سماجی عناصر کا خوف ہے۔ گھر ایک پی اے سی کانسٹیبل کا ہے اور اس کی بیوی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مقامی پولیس کچھ غیر سماجی عناصر کے اشارے پر اس کے کنبہ کو جھوٹے مجرمانہ معاملوں میں پھنسا رہی ہے۔ گھر کے مالک رام داس پرجاپتی، پی اے سی کانسٹیبل اس وقت سیتاپور میں تعینات ہیں۔

Published: undefined

پی اے سی کانسٹیبل کی بیوی پشپا نے کہا کہ ’’میں اپنے دو بیٹوں کے ساتھ اس گھر میں رہتی ہوں، کچھ مقامی غنڈے ہمارے گھر پر جبراً قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور مقامی پولیس ہمیں پریشان کر کے ان کی مدد کر رہی ہے۔‘‘ بجنور تھانہ کے انچارج انسپکٹر راج کمار نے بتایا کہ پی اے سی پولیس اہلکار کے کنبہ کا تقریباً روزانہ پڑوسیوں سے تنازعہ ہوتا رہتا ہے۔ شکایت کرنے پر اہل خانہ گالی گلوج کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کنبہ نے پولیس پر دباؤ بنانے کے لیے پوسٹر لگائے ہیں، جب کہ بات یہ ہے کہ کوئی انھیں پریشان نہیں کر رہا ہے۔‘‘ اس درمیان لکھنؤ کے پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے کہا کہ علاقے میں گشت بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined