قومی خبریں

اگر بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو کوئی حیرت نہیں ہوگی: شرد پوار

شرد پوار نے کہا کہ ’’میں نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، لیکن مختلف ذرائع سے ملی خبر کے مطابق اگر این ڈی اے اقتدار کھو دیتی ہے تو مجھے کوئی تعجب نہیں ہوگا، کیونکہ بہار کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب</p></div>

این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب

 

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار (این سی پی-ایس پی) کے صدر شرد پوار ہفتہ کو بہار پہنچے۔ اس دوران انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر بہار اسمبلی انتخاب میں بی جے پی اور این ڈی اے کی شکست ہوتی ہے تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ کیونکہ اس ریاست کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور اس بار یہ ہو کر رہے گی۔‘‘ شرد پوارا کا کہنا ہے کہ بہار ملک کی دیگر ریاستوں سے الگ ہے اور یہ ہندوستانی سیاست کے کچھ فیصلہ کن لمحوں کا گواہ بھی رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے بہار اسمبلی کے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، لیکن مختلف ذرائع سے ملی خبر کے مطابق اگر این ڈی اے اقتدار کھو دیتی ہے تو مجھے کوئی تعجب نہیں ہوگا۔

Published: undefined

شرد پوار نے بہار کے حوالے سے کہا کہ ’’یہ ایک غریب ریاست ہے، لیکن یہاں کے لوگ سیاسی طور پر کافی بیدار ہیں۔ جدوجہد آزادی کے دوران چمپارن میں مہاتما گاندھی کی تحریک، ایمرجنسی کے خلاف جے پرکاش نارائن کی تحریک اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے اندرا گاندھی کا ہاتھی پر سوار ہو کر بیلچھی کا دورہ کرنا، ہندوستانی سیاست کا فیصلہ کن لمحہ ہے۔‘‘

Published: undefined

شرد پوار نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کو لے کر لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو کانگریس لیڈر کی شکایتوں پر توجہ دینی چاہیے اور اس کے مطابق کاررائی کی جانی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ آج سے نہیں، بلکہ کافی وقت سے چلا آ رہا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی متعلقہ افسر توجہ نہیں دے رہا ہے تو یہ سنگین مسئلہ ہے۔

Published: undefined