قومی خبریں

ویڈیو: میری کوم نے مکے بازی کے بعد گانے سے جیتا لوگوں کا دل

چھٹی مرتبہ باکسنگ عالمی چمپئن بننے والی میری کوم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کا مشہور نغمہ ’عجیب داستاں ہے یہ، کہاں شروع کہاں ختم‘ گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مشہور و معروف ہندوستانی خاتون باکسر ایم سی میری کوم نے 10ویں عالمی خاتون باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل پر قبضہ کر کروڑوں ہندوستانیوں کا دل ایک بار پھر جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں یوکرین کی ہنا اکھوٹا کو شکست دے کر چھٹی بار عالمی چمپئن کا خطاب جیتنے والی میری کوم کی کامیابی کا جشن لوگ الگ الگ طرح سے منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی میری کوم کو خوب مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ اس درمیان میری کوم کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ گانا گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

Published: 27 Nov 2018, 11:09 AM IST

غالباً یہ میری کوم کا کوئی پرانا ویڈیو ہے جس میں وہ بالی ووڈ کا مشہور گانا ’عجیب داستاں ہے یہ، کہاں شروع کہاں ختم‘ گا رہی ہیں، اور انھوں نے یہ بہت اچھے انداز میں گایا ہے۔ اچانک ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور لوگ میری کوم کو عالمی چمپئن بننے کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ بہترین آواز میں نغمہ سرائی کے لیے بھی داد دی۔ آپ بھی ان کی دلکش آواز میں یہ گانا سنیں...

Published: 27 Nov 2018, 11:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Nov 2018, 11:09 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو