قومی خبریں

خواتین ریزرویشن: اپوزیشن کے خلاف مظاہرہ کر رہے مہاراشٹر کے وزیر پر سرعام برس پڑی خاتون، کہا ’یہاں سے باہر نکل جاؤ‘

ناراض خاتون کو وزیر گریش مہاجن نے جب سمجھانے کی کوشش کی تو وہ ان پر مزید ناراض ہو گئی اور تلخ انداز میں کہا کہ ’’سمجھ میں نہیں آتا کیا؟ آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ سینکڑوں لوگ انتظار کر رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں منگل کے روز مہاراشٹر کے وزیر گریش مہاجن کو خواتین ریزروشن کے حوالے سے منعقد بی جے پی کے مظاہرے کے دوران ایک خاتون کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ دراصل ممبئی کے ورلی میں بی جے پی کے مظاہرے کی وجہ سے روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا تھا، جس سے سینکڑوں لوگ پریشان ہو رہے تھے۔ یہ حالت دیکھ کر ایک خاتون نے وزیر کو موقع پر ہی گھیر لیا اور جم کر کھری کھوٹی سنائی۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب گریش مہاجن ریلی کے دوران میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

Published: undefined

یہ مظاہرہ لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل پاس نہ ہونے پر اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔ مظاہرہ کے دوران ایک ناراض خاتون وزیر کے پاس پہنچی اور روڈ جام کرنے، نیز عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کو لے کر ان پر ناراض گئی۔ خاتون نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں سے نکل جاؤ، آپ ٹریفک جام کررہے ہو۔‘‘ خاتون نے سوال کیا کہ ریلی پاس کے کسی میدان میں کیوں نہیں کی گئی جس سے ٹریفک میں رخنہ نہیں پڑتا اور عوام پریشان نہیں ہوتے؟ اس پر وزیر گریش مہاجن نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ مزید ناراض ہو گئی اور تلخ انداز میں کہا کہ ’’سمجھ میں نہیں آتا کیا؟ آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ سینکڑوں لوگ انتظار کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک پولیس افسر نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی تو خاتون اس پر بھی ناراضگی ہو گئی اور کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ پورا واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے اور بی جے پی کے احتجاج کی پالیسی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ خواتین کے ریزرویشن پر بی جے پی کی مہم اس کی حقیقت اجاگر کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر سیاسی فائدے کے لیے خواتین کو گمراہ کرنے اور اس معاملے کو استعمال کر کے جھوٹا بیانیہ گڑھنے کا الزام لگایا۔ سپکال نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد پہلے ہی ریزرویشن کے نام پر آئین اور انتخابی عمل تبدیل کرنے کی بی جے پی کی کوششوں کو ناکام  کر چکا ہے اور اب بی جے پی اس معاملے کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے ریلیوں اور مظاہرے کا سہارا لے رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined