قومی خبریں

’خواتین ریزرویشن بل فوراً نافذ کیا جائے‘، الکا لامبا کی قیادت میں مہیلا کانگریس کا بی جے پی دفتر کے باہر زبردست احتجاج

الکا لامبا نے کہا کہ 2023 میں خواتین ریزرویشن کو منظور کرانے میں کانگریس کا بھی تعاون رہا لیکن اب بی جے پی کی نیت خراب ہے۔ ابھی جو ترمیمی بل لایا گیا وہ خواتین ریزرویشن بل نہیں بلکہ حد بندی کا بل تھا۔

<div class="paragraphs"><p>احتجاج کے دوران کانگریس لیڈران اور کارکنان (ویڈیو گریب)</p></div>

احتجاج کے دوران کانگریس لیڈران اور کارکنان (ویڈیو گریب)

 

خواتین کانگریس نے اتوار (19 اپریل) کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں پر ہی 33 فیصد خواتین ریزرویشن نافذ کرنے کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈران اور کارکنان نے بی جے پی ہیڈکوارٹر تک جا کر احتجاج کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بیریکیڈنگ لگا کر انہیں پہلے ہی روک دیا۔ احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ خواتین ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔

Published: undefined

الکا لامبا نے کہا کہ 2023 میں خواتین ریزرویشن کو منظور کرانے میں کانگریس پارٹی کا بھی تعاون رہا لیکن اب بی جے پی کی نیت خراب ہے۔ ابھی جو ترمیمی بل لایا گیا وہ خواتین ریزرویشن بل نہیں بلکہ حد بندی کا بل تھا۔ ابھی جب مردم شماری ہی نہیں ہوئی تو حکومت ابھی حد بندی کر کے اپنی من مانی کرنا چاہتی ہے، لیکن کانگریس پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔

Published: undefined

الکا لامبا کے مطابق کانگریس ہمیشہ سے خواتین ریزرویشن کے حق میں رہی ہے، اسی لیے ہم نے 2023 میں ہی خواتین ریزرویشن بل منظور کروا دیا تھا۔ لیکن اب نریندر مودی اپنی بات سے پلٹ رہے ہیں اور لوک سبھا میں جنوبی ہندوستانی ریاستوں کی نشستیں کم کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے اب یہ حد بندی بل لایا گیا۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو حد بندی کرنی ہے تو پہلے آپ مردم شماری کرائیں اور مردم شماری کے بعد ہی حلقہ بندی کریں، تاکہ تمام ریاستوں کو اپنی مناسب نمائندگی مل سکے۔

Published: undefined

مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے کہا کہ خواتین ریزرویشن کو ہمیشہ کانگریس نے ہی آگے بڑھایا ہے۔ خواتین کے لیے پنچایتوں میں ریزرویشن کانگریس نے دیا۔ ملک کو پہلی خاتون وزیر اعظم کانگریس نے دی۔ پہلی خاتون صدر کانگریس نے بنائی۔ بی جے پی نے جوڑ توڑ کی سیاست کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ جب خواتین ریزرویشن بل 2023 میں ہی منظور ہو چکا ہے تو اس کو ابھی لانے کی کیا ضرورت تھی۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر کے مطابق یہ حد بندی کا بل تھا، جس کی آڑ میں مودی حکومت ریاستی اسمبلیوں اور لوک سبھا میں اپنی من مانی کے مطابق نشستوں کو بڑھانا چاہتی ہے تاکہ وہ اقتدار میں برقرار رہ سکے۔ الکا لامبا نے کہا کہ حکومت کی نیت نہیں ہے کہ وہ 543 نشستوں پر خواتین ریزرویشن نافذ کرے اور 180 خواتین لوک سبھا تک پہنچ سکیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ احتجاج کے دوران کانگریس کارکنان اور لیڈران کی پولیس کے ساتھ سخت نوک جھونک بھی ہوئی۔ اس احتجاج میں دہلی پردیش کانگریس اور مہیلا کانگریس کی کارکنان اور عہدیداران شریک ہوئیں۔ واضح رہے کہ کانگریس کے اس احتجاج کے دوران پولیس نے دین دیال اپادھیائے مارگ پر ایک طرف کی ٹریفک کو روک دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined