قومی خبریں

اتر پردیش: دبنگوں نے خاتون کو نیم برہنہ پورے گاؤں میں گھمایا، مقدمہ درج، 6 افراد گرفتار

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ کچھ بدمعاشوں نے ایک 50 سالہ خاتون پر کھیت میں پڑے پوال میں آگ لگنے کا الزام لگاتے ہوئے ماریپٹ کی اور نیم برہنہ حالت میں خاتون کو گاؤں میں گھمایا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سونبھدر: اتر پردیش کے ضلع سونبھدر کے رائے پور علاقے میں دبنگوں نے ایک خاتون کو ندی میں نہاتے وقت باہر کھنیچ لیا اور پیٹتے ہوئے نیم برہنہ حالت میں پورے گاؤں میں گھمایا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی حرکت میں آئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امریندر پرتاپ سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ پانچ دسمبر کو علاقے کے گاؤں میں بدمعاشوں نے ایک 50 سالہ خاتون پر کھیت میں پڑے پوال میں آگ لگنے کا الزام لگاتے ہوئے ماریپٹ کی اور نیم برہنہ حالت میں خاتون کو گاؤں میں گھمایا۔ واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے پر رائے پور پولیس نے معاملے کا فورا نوٹس لیتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر مختلف مجرمانہ دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔

Published: undefined

امریندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمین پریم ناتھ وشوکرما، بابولال وشوکرما، وجئے وشوکرما، روی وشوکرما، آشا اور انیتا بیوی بابولال وشوکرما کو گرام چوکھڑا تراہے کے نزدیک سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined