قومی خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے، گھریلو صارفین کو کوئی راحت نہیں

آج سنگاپور میں کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 69.34 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 66.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے قسم کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ میں مانگ گھٹنے کے پیش نظر امریکی بازار میں کل خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد آج سنگاپور میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے، لیکن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو لگاتار 28 ویں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی۔ تاہم دہلی حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 95.41 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑا اور اومیکرون نے اس پر مزید دباؤ ڈالا۔ امریکی مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران خام تیل 70 ڈالر سے نیچے آگیا۔ آج سنگاپور میں کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 69.34 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 66.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی جس سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کیا تھا۔

Published: undefined

کل دہلی حکومت نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت پٹرول پر ویٹ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں آج پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔ ڈیزل پر ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہے۔ دہلی این سی آر میں اتر پردیش اور ہریانہ میں ویٹ میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کو دہلی کے مقابلے سستا کر دیا تھا، جس کا دارالحکومت میں اس کی فروخت پر بڑا اثر پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے ڈیلرز نے حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

Published: undefined

28 ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر پر آ گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

Published: undefined

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر(

دہلی —————— 95.41 —————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ —————— 104.67——————-89.79

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined