قومی خبریں

سرمائی اجلاس: پارلیمنٹ کے ایوانوں کی کارروائی منگل کو بھی ہنگامہ کی نذر، دو بار ملتوی کر دی گئی

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی منگل کے روز بھی ہنگامہ کی نذر ہو گئی اور دونوں ایوانوں کو دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا

<div class="paragraphs"><p>سرمائی اجلاس</p></div>

سرمائی اجلاس

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی منگل کے روز بھی ہنگامہ کی نذر ہو گئی اور دونوں ایوانوں کو دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی شور اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسے پہلے دوپہر 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں اب صرف چند اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ رہ گئے ہیں۔ 18 دسمبر کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے کل 78 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا کے 45 اور لوک سبھا کے 33 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے اپوزیشن کے 14 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا تھا۔ ان سمیت اس اجلاس میں اب تک اپوزیشن کے کل 92 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

منگل کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 4 ارکان پارلیمنٹ نے قاعدہ 267 کے تحت چیئرمین کو بحث کے لیے نوٹس دیا تھا۔ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے بحث کے لیے دیے گئے یہ تمام نوٹس مسترد کر دیے گئے۔ یہ ارکان پارلیمنٹ کی سلامتی پر بحث چاہتے تھے لیکن جب انہیں اس کی اجازت نہ ملی تو ہنگامہ شروع ہو گیا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

Published: undefined

پیر کو راجیہ سبھا سے معطل کیے گئے ارکان پارلیمنٹ میں کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، رندیپ سرجے والا، پرمود تیواری، پھولو دیوی نیتام، رنجیت رنجن، عمران پرتاپ گڑھی، سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو، آر جے ڈی کے منوج سمیت 45 راجیہ سبھا ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔

Published: undefined

جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی، اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ پلے کارڈ لہراتے ہوئے خیریت سے پہنچے اور نعرے لگانے لگے۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر برلا نے کہا کہ وہ کسی رکن (ایم پی) کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے لیکن ایوان قواعد و روایات کے مطابق چلتا ہے، پورا ملک ہمیں دیکھ رہا ہے۔

Published: undefined

اسپیکر برلا ارکان پارلیمنٹ سے وقفہ سوالات کو جاری رکھنے کی اپیل کرتے رہے لیکن جب ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی جاری رہی تو انہوں نے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

قبل ازیں، مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مورف شدہ تصویر والے پلے کارڈ لانے پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ایسے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پارلیمنٹ میں جاری ہنگامے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پیر کو راجیہ سبھا کے 45 اور لوک سبھا کے 33 ممبران سمیت کل 78 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے لوک سبھا کے 13 ممبران پارلیمنٹ اور ایک راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ اس طرح معطل ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined