
گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
قومی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے زیادہ تر ریاستوں میں فروری کے دوسرے ہفتے میں ہی موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ دن میں تیز چمکتی دھوپ کے ساتھ گرمی کا احساس ہونے لگا ہے۔ ساتھ ہی سردی کے جانے کا اشارہ بھی صاف طور پر نظر آنے لگا ہے۔ گزشتہ 2 روز سے تیز ہواؤں کے تھمنے کے بعد دوپہر کی دھوپ تیز محوس کی جا رہی ہے۔ شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اگر یہی حال رہا تو فروری کے ختم ہونے کے پہلے ہی ہولی کے بعد والی گرمی کا احساس ہونے لگے گا۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور اسکائی میٹ ویدر کی تازہ پیشین گوئی کے مطابق فروری ماہ معمول سے زیادہ گرم رہنے والا ہے۔ دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 28-25 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے جو فروری کے لیے زیادہ ہے۔ شمالی ہندوستان کی زیادہ تر ریاستوں میں فروری کی شروعات میں ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18-17 ڈگری سے بڑھ کر اب 26-15 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 11 فروری کو بھی دہلی میں آسمان صاف ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری کے آس پاس اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس تک رہ سکتا ہے۔ جبکہ پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش کے میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار موسم سرما جلد رخصت ہو رہا ہے اور فروری کے اخیر تک گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
ممبئی، چنئی اور بنگلورو جیسے شہروں میں فروری میں ہی گرمی نے دستک دے دی ہے۔ ممبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے، جو معمول سے 4 ڈگری زیادہ ہے۔ جنوبی ہندوستان میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 22-21 ڈگری کے آس پاس رہا ہے، جس کی وجہ سے راتیں بھی گرم لگ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار سردیوں کا دورانیہ مختصر رہا ہے۔ مغربی خلل کمزور پڑ گئے ہیں اور دن میں سورج کی تپش بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ راتیں اب بھی ٹھنڈی ہیں۔ یہ ماحولیاتی تبدیلی کی ایک علامت بھی ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے گرمی جلدی آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ جب آسمان صاف ہوتا ہے تو سورج کی روشنی براہ راست زمین تک پہنچتی ہے اور سطح کو زیادہ شدت سے گرم کرتی ہے، جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ فروری میں پورے ملک میں بارش معمول سے کم (81 فیصد سے نیچے) رہ سکتی ہے۔ شمال مغربی ہندوستان میں تو بارش اور بھی کم ہونے کی امید ہے۔ اس سے ربیع کی فصلوں جیسے گیہوں، جو اور سرسوں پر اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ گرمی سے فصلوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق آئندہ 5-4 دنوں میں ہندوستان میں درجہ حرارت 3-2 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
Published: undefined
اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں مغربی خلل فعال ہے۔ اس کی وجہ سے 11 فروری اور 15-14 فروری کو ہلکی سے درمیانی بارش اور اونچائی والے علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ اس سے پہاڑوں پر تو ٹھنڈ بڑھے گی، لیکن میدانی علاقوں تک اس کا اثر نہیں پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اور 17-16 فروری کو بھی کچھ جگہوں پر بارش اور برفباری کے آثار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined