اناللہ وانا اليه راجعون
نئی دہلی: جمنا پار کے سینئر صحافی اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے نمائندہ محمد یامین کی اہلیہ کا اتوار کے روز انتقال ہو گیا، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور ان کی عمر 54 برس تھی۔ مرحومہ کی پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
خاندانی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق، محمد یامین کی اہلیہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنے شوہر کے آبائی گاؤں بھاگووالا ضلع بجنور واقع سسرال گئی ہوئی تھیں، جہاں وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بچوں کے ہمراہ گئی تھیں۔ دورانِ قیام طبیعت خراب ہونے پر خون کا معائنہ کرایا گیا جس میں ٹائی فائڈ (معیادی بخار) کی تصدیق ہوئی۔ مقامی سطح پر علاج کیا گیا لیکن اسی دوران ان کے پیٹ میں سوجن آنے لگی۔
Published: undefined
عید الاضحی کے اگلے دن محمد یامین نے اپنی اہلیہ کو بجنور کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں ڈاکٹروں نے لیور میں گانٹھ محسوس کرتے ہوئے کینسر کا خدشہ ظاہر کیا اور مریضہ کو دہلی کے کسی بڑے اسپتال میں لے جانے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد انہیں دہلی کے جی ٹی بی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی معائنہ کے بعد انہیں کینسر انسٹی ٹیوٹ ریفر کر دیا گیا۔
Published: undefined
کینسر انسٹی ٹیوٹ میں پانچ روز تک علاج جاری رہا لیکن ڈاکٹروں نے باہمی مشورے کے بعد مریضہ کے شوہر کو یہ مشورہ دیا کہ اب علاج کے امکانات محدود ہیں، لہٰذا مریضہ کو گھر لے جا کر ان کی خدمت کی جائے۔ اس کے بعد انہیں آکسیجن سپورٹ کے ساتھ ایمبولینس کے ذریعے واپس نجیب آباد کے گاؤں بھاگووالا لے جایا گیا۔
Published: undefined
افسوسناک طور پر مریضہ کا انتقال گزشتہ شب وہیں ہوا۔ ان کی تدفین مجاہدہ پٹی، بھاگووالا میں عمل میں آئی، جہاں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے ان کے آخری دیدار اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔ محمد یامین کی اہلیہ کے انتقال پر صحافی برادری اور قریبی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined