قومی خبریں

مودی ٹرمپ پر خاموشی کی وجہ بتائیں: کانگریس

کانگریس کے ترجمان نےمطالبہ کیا کہ وزیراعظم فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں جو وہ گزشتہ 20 دنوں سے جان بوجھ کرٹال رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں امریکی صدر کے تبصروں پر خاموشی اختیار کی، جس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا وزیر اعظم  مودی امریکہ کے کہنے پر کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے پیر کی شام قوم سے نریندر مودی کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ "وزیراعظم کا قوم سے بہت تاخیر سے خطاب کچھ منٹ پہلے صدر ٹرمپ کے انکشافات سے مکمل طور پر پھیکا پڑگیا۔ وزیر اعظم اس پر مکمل طور پر خاموش رہے۔ کیا ہندوستان امریکہ کی ثالثی کے لیے راضی ہوگیا ہے۔ کیا ہندوستان پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے ’غیرجانبدار مقام‘ پر راضی ہوگیا ہے یا ہندوستان اب آٹو، زراعت اور دیگر شعبوں میں ہندوستانی بازار کھولنے کے امریکہ کے مطالبوں کے آگے جھک جائے گا،‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں۔ وہ گزشتہ 20 دنوں سے جان بوجھ کر اس میٹنگ کے مطالبے کو ٹال رہے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں سخت سفارت کاری اور اجتماعی عزم دونوں کی ضرورت ہوگی۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان نے کہاکہ "پارٹی دل سے ہماری مسلح افواج کی تعریف کرتی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اس لیے ہم ہر وقت پوری طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن وزیر اعظم کے پاس ابھی بھی جواب دینے کے لیے بہت کچھ ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined