قومی خبریں

’اسپتال گھوٹالہ معاملہ میں اروند کیجریوال پر بی جے پی مہربان کیوں ہے؟‘ دہلی کانگریس کا سوال

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’کورونا بحران میں ہوئے ہزاروں کروڑوں کے اسپتال گھوٹالے میں کانگریس پارٹی ایک غیر جانبدار، آزاد اور شفاف سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

 

نئی دہلی: دہلی کی گزشتہ عآپ حکومت میں ہوئے مشہور اسپتال گھوٹالہ معاملہ میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عآپ حکومت میں ہوئے اسپتال گھوٹالہ میں سابق وزیر صحت سوربھ بھاردواج اور ستیندر جین کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 17اے کے تحت مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر سرکاری اسپتال کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور نجی ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کے سنگین الزام لگے ہیں۔ ساتھ ہی اس مسئلہ پر دیویندر یادو نے بی جے پی سے 5 اہم اور واضح سوالات پوچھے ہیں۔

Published: undefined

سوال نمبر 1: جب اروند کیجریوال اس گھوٹالہ کے ماسٹر مائنڈ ہیں تو ان کے خلاف اب تک ایف آئی آر کیوں نہیں درج کی گئی؟

سوال نمبر 2: سی بی آئی نے اب تک ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی؟ کیا یہ سیاسی مجبوریوں اور دباؤ کا نتیجہ ہے کہ تحقیقات کی ذمہ داری اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کو سونپ دی گئی ہے؟

سوال نمبر 3: اگر پورا نظام ہی بدعنوانی میں ملوث تھا تو اس وقت کے لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر متعلقہ افسران پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

Published: undefined

سوال نمبر 4: جب کانگریس نے بہت پہلے اس گھوٹالہ کو بے نقاب کر دیا تھا تب بی جے پی نے کیوں خاموشی اختیار کر لی تھی؟ کیا یہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان کسی طرح کی اندرونی سمجھوتہ کا نتیجہ تو نہیں؟

سوال نمبر 5: اگر نجی ٹھیکیداروں سے ملی بھگت ہوئی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ یہی ٹھیکیدار بی جے پی کے اشارے پر پہلے پنجاب میں کانگریس حکومت پر جھوٹے الزامات عائد کرتے رہے جسے اپوزیشن میں رہتے ہوئے کیجریوال نے شہ دی اور بعد میں دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت سے ہزاروں کروڑوں کے ٹھیکے حاصل کرتے رہے۔

Published: undefined

کانگریس ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ کورونا بحران میں ہوئے ہزاروں کروڑوں کے اسپتال گھوٹالے میں کانگریس پارٹی ایک غیر جانبدار، آزاد اور شفاف سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، جس میں کسی بھی سیاسی جماعت کو کیچڑ اچھالنے یا معاملہ کی پردہ پوشی کا موقع نہ ملے۔ یہ معاملہ بھی دیگر گھوٹالوں کی طرح بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈران کی آپسی ملی بھگت کو بے نقاب کرتا نظر آ رہا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال کی دہلی کی سیاست سے غیر موجودگی کے دوران ایک نیا ’مکھوٹا‘ تیار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، تاکہ عوام کے توجہ کو بھٹکایا جا سکے اور اروند کیجریوال کو کانگریس کے خلاف مہرے کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پارٹی کو بی جے پی کی کٹھ پتلی کا کردار نبھانا بند کر دینا چاہیے اور اپنے بدعنوان لیڈران کو فوری طور پر پارٹی سے باہر نکال دینا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined