قومی خبریں

ہندوستانی طلبا بڑی تعداد میں طبی تعلیم حاصل کرنے یوکرین کیوں جاتے ہیں؟

روس-یوکرین جنگ کے درمیان ہندوستان کی سب سے بڑی تشویش یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبا کی محفوظ وطن واپسی ہے، ہرسال ہندوستان سے بڑی تعداد میں طلبا طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکرین جاتے ہیں، جانیں کیوں؟

طبی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یوکرین میں موجود ہندوستانی طلبا / آئی اے این ایس
طبی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یوکرین میں موجود ہندوستانی طلبا / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: روس-یوکرین جنگ کے درمیان ہندوستان نے وہاں پھنسے ہوئے اپنے 16000 شہریوں کو بحفاظت واپس لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس میں تقریباً 14000 ہندوستانی طلبا شامل ہیں، جن میں سے ایک بڑی تعداد طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہندوستان سے یوکرین جانے والے طلبا کی ہے۔ اس موقع پر آپ کے دماغ میں یہ سوال گردش کر سکتا ہے کہ آخر اتنے لوگ ڈاکٹر بننے کے لیے انڈیا سے یوکرین کیوں جاتے ہیں؟

Published: 26 Feb 2022, 5:40 PM IST

دراصل یوکرین میں طبی تعلیم ہندوستان کے مقابلے کافی سستی ہے۔ ہندوستان میں اگر سرکاری کالجوں کو چھوڑ دیا جائے تو ایک طالب علم کو نجی کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ جبکہ یوکرین میں 6 سال کی میڈیکل کی تعلیم پر یہ خرچ صرف 22 سے 25 لاکھ روپے ہی آتا ہے۔

Published: 26 Feb 2022, 5:40 PM IST

یوکرین میں طبی تعلیم سستی ضرور ہے لیکن اس کی قدر کسی طرح سے کم نہیں ہے اور دنیا بھر میں قدر کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو بین الاقوامی ماحول میں کام کرنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ ’اسٹڈی ان یوکرین‘ ویب سائٹ کے مطابق یوکرین کی میڈیکل ڈگریوں کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یورپی کونسل اور دیگر عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہے۔

Published: 26 Feb 2022, 5:40 PM IST

یوکرین کی طبی تعلیم کی مقبولیت کی ایک اور بڑی وجہ ہندوستان میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کے لیے سخت مقابلہ ہے۔ ملک میں ایم بی بی ایس کی تقریباً 88000 نشستیں ہیں اور اس میں بھی سرکاری نشستوں کی تعداد تقریباً نصف ہے۔ جبکہ 2021 میں ان سیٹوں پر داخلے کے لیے تقریباً 16 لاکھ طلبا نے نیٹ (این ای ای ٹی) کا امتحان دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہر سال ہندوستان سے تقریباً 18000 طالب علم طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکرین جاتے ہیں اور وہاں داخلہ کا عمل بھی بہت آسان ہے۔

Published: 26 Feb 2022, 5:40 PM IST

یوکرین سے حاصل کی گئی میڈیکل ڈگریوں کو نیشنل میڈیکل کمیشن تسلیم کرتا ہے۔ ایسے میں متوسط ​​طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا یوکرین سے سستی میڈیکل ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہندوستان لوٹتے ہیں۔ یہاں آنے کے بعد وہ کچھ کاغذات دے کر میڈیکل انٹرن شپ اور پریکٹس کا لائسنس حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکی ڈگری ہونے کے سبب ملازمت کے بہتر مواقع حاصل ہوتے ہیں۔

Published: 26 Feb 2022, 5:40 PM IST

یوکرین سے طبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبا کو یورپ میں ہی کام کرنے کا بھی موقع حاصل ہوتا ہے۔ یہی نہیں ملازمت کے ساتھ ساتھ انہیں یورپ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا بھی موقع حاصل ہوتا ہے۔

Published: 26 Feb 2022, 5:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Feb 2022, 5:40 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز