قومی خبریں

بی جے پی غریب مزدوروں کے ساتھ غیروں جیسا برتاؤ کیوں کر رہی ہے: اکھلیش

ریاست کی سرحدوں پر کیا کوئی غیر ملکی حملہ ہونے والا ہے۔ کیا اپنی ریاست کے کارکن غیر ملکی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا بحران کے دور میں تارکین وطن کارکنوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت گھر واپس آ نے والے تارکین وطن محنت کشوں کے ساتھ بیگانو ں کی طرح برتاؤ کر رہی ہے۔

Published: undefined

مسٹر یادو نے اتوار کو کہا کہ دتیا، جھانسی، جالون، کانپور، غازی آباد، سہارنپور کی سرحدوں پر تباہی کے شکارمزدوروں کا قصور کیا ہے۔ ریاست کی سرحدوں پر کیا کوئی غیر ملکی حملہ ہونے والا ہے۔ کیا اپنی ریاست کے کارکن غیر ملکی ہیں۔ اناؤ میں سڑک جام ہے۔ انتظامیہ نے 10-10 کلومیٹر کے جام کیوں لگایا۔ اس کا جواب تو ٹیم-الیون کو دینا پڑے گا۔ سر پر سامان رکھ کر دریا پار کرتے کارکنوں کادستہ کیا یہی اتر پردیش کا نیا تعارف ہے۔ یہ تمام کتنی بے بسی کا شکار ہیں۔ ایسا تو بیگانوں کے ساتھ بھی بدسلوکی نہیں ہوتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت کا غریب مزدوروں کے تئیں ایسا ہی بدسلوکی اور ان دیکھی والا رویہ بنا رہا تو بھلا کس پر یقین کرکے یہ مزدور کام پر واپس لوٹیں گے۔ امیروں کی اس حکومت میں ریاست اور انتظامیہ میں لقوہ جیسی افراتفری مچی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ’معاشرے میں فاصلے‘ پیدا کرنے والی بی جے پی کا سارا دھیان کورونا کو کنٹرول اور غریب کو روزی روٹی کی سہولت دینے پر نہیں اپنی انتخابی چالوں پر ہے۔

Published: undefined

ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی نے کارکنوں اور غریبوں کو جتنا ذلیل کیا، وہ دکھ بھری داستان ہے۔ اس دکھ اور تکلیف کو ورکرکبھی بھول نہیں پائے گا۔ کارکنوں پر دوہری مار ایک کورونا اور دوسری بی جے پی حکومت کا طرز عمل۔ یہ کیسی بدقسمتی ہے کہ آزاد ہندوستان میں لاچار ورکرز اور ان کی بھوک ساتھ چلنے پر مجبور ہیں۔ یہ صورت حال قومی سانحہ سے کم نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ملک کا مزدور اور کارکن انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ 1947 کے بعد ہندوستان میں ایسی صورت حال کبھی نہیں آئی۔ جن سے انصاف کی امید ہے وہی حکومت ناانصافی اور ناقابل برداشت تکلیف پہنچا رہی ہے۔ بے سہاروں پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہے۔ یہ سخت غیر انسانی فعل ہے۔ جمہوریت کے ساتھ بھدا مذاق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined