قومی خبریں

ملکارجن کھڑگے یا ششی تھرور میں سے کون ہوگا کانگریس کا نیا صدر؟ انتخابی نتیجہ کا آج ہوگا اعلان

ملک کی سب سے پرانی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو آج نیا صدر ملنے جا رہا ہے۔ 24 برسوں میں ایساس پہلی بار ہوگا جب پارٹی کو گاندھی خاندان سے باہر کا صدر ملے گا، لہذا آج کا دن تاریخی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک کی سب سے پرانی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو آج نیا صدر ملنے جا رہا ہے۔ 24 برسوں میں ایساس پہلی بار ہوگا جب پارٹی کو گاندھی خاندان سے باہر کا صدر ملے گا، لہذا آج کا دن تاریخی ہے۔ اس سے پہلے سیتا رام کیسری غیر گاندھی صدر رہے تھے۔ صبح 10 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی، جس کے بعد تصویر صاف ہو جائے گی کہ ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور کس کو صدر بننے میں کامیابی حاصل ہوگی۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں 9800 مندوبین میں سے 9500 نے ووٹ ڈالا۔

Published: undefined

نئے بننے والے صدر کے سامنے ہماچل اور گجرات کے اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی نظریں 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر بھی ہوں گی۔ تاہم اب کانگریس میں جمہوری طریقے سے نئے صدر کے انتخاب کے بعد بی جے پی سمیت تمام قومی اور علاقائی پارٹیوں کو ایک طرح سے اخلاقی دباؤ کا ضرور سامنا کرنا پڑے گا۔ جنہوں نے اپنی پارٹی کا صدر منتخب کرنے کے لیے کبھی ووٹنگ سسٹم نہیں اپنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined