قومی خبریں

کورونا کے خاتمہ سے متعلق دعووں کو ڈبلیو ایچ او ماہرین نے مسترد کیا، کہا ’ابھی طویل راستہ طے کرنا ہے‘

ڈبلیو ایچ او ماہرین نے سیاسی لیڈران اور ان حکومتوں کی تنقید کی جو عجیب پیشین گوئیاں کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں، کچھ لوگ کے اس دعویٰ پر بھی ماہرین حیران ہیں کہ کووڈ کو بخار کی طرح تصور کیا جانا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس  

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے وائرس معاملوں پر خصوصی سفیر ڈاکٹر ڈیوڈ نابرو نے کورونا وبا کے خاتمہ کی بحث کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کو اب بھی ایک طویل راستہ طے کرنا ہے۔ ان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کئی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ کووڈ-19 انفیکشن اب ختم ہونے کے دہانے پر نظر آ رہا ہے۔ اسکائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ڈیوڈ نابرو نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہم میراتھن میں نصف راستے کو پار کر رہے ہیں اور یہ اب بھی واضح نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنجز اور حیرانی کے سبب خاتمہ تک پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا۔

Published: undefined

ڈاکٹر نابرو نے سیاسی لیڈروں اور ان لوگوں کی بھی تنقید کی جو عجیب و غریب پیشین گوئیاں کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کووڈ کو فلو کی طرح مانا جانا چاہیے۔ جب کہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ عالمی حکومتوں کو لوگوں کو ایسا مشورہ نہیں دینا چاہیے کہ وائرس اچانک ناقابل یقین طریقے سے کمزور ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اسکائی نیوز سے انھوں نے بتایا کہ کووڈ ایک نیا وائرس ہے اور ہمیں اس کا علاج کرتے رہنا چاہیے جیسے کہ یہ حیرت سے بھرا ہے، بہت برا اور چالاک (میوٹیشن بدلنے کے سبب) ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی ایک کام کرے، اور وہ یہ ہے کہ اس وائرس کا احترام کے ساتھ علاج کرنا۔ یہ نہیں بدلا ہے۔ یہ بالکل اچانک ایک آسان چیز نہیں ہے۔ یہ اب بھی بہت سنگین ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق عالمی طبی ادارہ کے سفیر نے کہا ’’میرے لیے اگر اس کا اختتام ہونے والا ہے، تو یہ اچھی خبر ہی ہے۔ لیکن یہ ایا ہے جیسے ہم میراتھن میں آدھے راستے کو پار کر رہے ہیں اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ، ہاں، ایک خاتمہ ہے اور تیز دوڑنے والے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ ہم سے آگے جا رہے ہیں۔ لیکن ہمیں اب بھی ایک طویل راستہ طے کرنا ہے اور یہ مشکل ہونے والا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined