قومی خبریں

آر بی آئی کا فنڈ لینا چاہتی ہے مودی حکومت، جالان کمیٹی کی میٹنگ میں ہوگا فیصلہ

جالان کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں طے رقم کی منتقلی ایک بار میں نہ کر کے تین سے پانچ سال کی مدت میں کیے جانے پر اتفاق ہوا تھا، لیکن سابق سکریٹری برائے مالیات سبھاش چندر گرگ نے اس کی مخالفت کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انڈین ریزرو بینک (آر بی آئی) کا فنڈ اور منافع حکومت کو منتقل کیے جانے کے مسئلے پر سنٹرل بینک کے سابق گورنر بمل جالان کی صدارت والی کمیٹی پھر میٹنگ کر اپنی رپورٹ کو آخری شکل دے گی۔ کمیٹی میں وزارت مالیات سے نامزد رکن سابق سکریٹری برائے مالیات سبھاش چندر گرگ کا تبادلہ دوسری وزارت میں ہو گیا ہے، جس سے کمیٹی میں ان کی جگہ خالی ہو گئی ہے۔

Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM IST

کمیٹی کے سربراہ بمل جالان نے اس بارے میں بتایا ہے کہ "آر بی آئی اب یہ فیصلہ کرے گا کہ صحیح معنوں میں کیا کیا جانا چاہیے۔ لہٰذا میں اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ آر بی آئی اور حکومت کے ذریعہ اس خالی پن کو بھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لیکن میں اس عمل میں شامل نہیں ہوں۔" ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا کمیٹی کی میٹنگ پھر ہوگی تو اس پر انھوں نے کہا کہ اس کا امکانات زیادہ ہیں۔

Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM IST

ابھی تک جو حالت ہے، اس میں سابق سکریٹری برائے مالیات سبھاش چندر گرگ کا تبادلہ وزارت بجلی میں ہونے کے بعد کمیٹی کی دوبارہ میٹنگ ہو سکتی ہے۔ حالانکہ اس بات کی ابھی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے۔ یہ یقینی نہیں ہو سکا ہے کہ گزشتہ میٹنگ میں جو طے ہوا تھا، اسی کی رپورٹ پر حکومت کے نئے نامزد اراکین کا دستخط کرا لیا جائے گا یا وزارت مالیات سے نامزد کیے جانے والے نئے رکن کے ساتھ اسی ایشو پر پھر سے صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔

Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM IST

سبھاش چندر گرگ کی جگہ اتنو چکرورتی وزارت مالیات میں معاشی معاملوں کے سکریٹری بنے ہیں۔ حکومت نے ابھی تک نئے سکریٹری برائے مالیات کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے جب کہ وزارت مالیات میں بینکنگ سکریٹری راجیو کمار سب سے سینئر آئی اے ایس افسر ہیں۔

Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM IST

آر بی آئی کی معاشی پونجی فریم ورک پر بمل جالان کمیٹی تبادلہ خیال پورا کرنے کے بعد اپنی رپورٹ سونپنے والی تی، لیکن کمیٹی کو گرگ کا تبادلہ ہونے کے بعد نامزد رکن بدلنے پر حکومت کے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔ چھ رکنی اس کمیٹی میں گرگ شامل تھے، اور وہ تنہا ایسے رکن تھے جنھوں نے کمیٹی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر دستخط کرنے سے منع کر دیا تھا اور اپنی نااتفاقی کا اظہار کیا تھا۔

Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM IST

حالانکہ کمیٹی نے نااتفاقی سے متعلق گرگ کے تبصرہ کو شامل کر رپورٹ کو منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ سکریٹری برائے بجلی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد گرگ نے کہا کہ انھوں نے رپورٹ پر اس لیے دستخط نہیں کیا کیونکہ اسے آخری شکل نہیں دیا گیا تھا۔

Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM IST

آر بی آئی کے سنٹرل بورڈکی میٹنگ 16 اگست کو ہوگی۔ گزشتہ بار کمیٹی کی میٹنگ 18 جولائی کو ہوئی تھی، جس میں آر بی آئی کے ذریعہ حکومت کو کی جانے والی منتقلی کی رقم پر فیصلہ کیا گیا تھا۔ طے رقم کی منتقلی ایک بار میں نہ کر کے تین سے پانچ سال کی مدت کے دوران کیے جانے پر اتفاق ہوا تھا جس کی گرگ نے مخالفت کی تھی۔

Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jul 2019, 1:10 PM IST